وزارت دفاع
ہندوستانی ساحلوں کی حفاظت کرنے والے جہاز، شوریہ اور راجویر کی بیرون ممالک تعیناتی کے تحت بنگلہ دیش کا دورہ
Posted On:
20 JAN 2023 3:28PM by PIB Delhi
ہندوستانی ساحلوں کی حفاظت کرنے والے جہاز (آئی سی جی ایس) شوریہ اور راجویر 13 سے 19 جنوری، 2023 تک بنگلہ دیش میں چٹوگرام کے چھ روزہ دورے پر گئے تھے۔ اس تعیناتی کا مقصد ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ (بی سی جی) کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے التزامات کے تحت باہمی تعاون کے تعلقات اور مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے کی بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اپنی خصوصی اہمیت ہے، جو اس خطہ میں صحیح سلامت، محفوظ اور صاف سمندر کو یقینی بنانے کے لیے حالیہ برسوں میں کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ آئی سی جی کے جہاز کے ذریعے کیے گئے اس دورہ کے دوران بی سی جی کے مختلف سینئر عہدیداروں اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ قائم ہوئے مفید مشترکہ تعلقات نے ماہی گیروں اور بادبانوں کی حفاظت اور سلامتی کو مزید وسعت بخشی ہے۔
دورہ کے دوران، ہندوستانی کوسٹ گارڈ دستہ کی آلودگی ختم کرنے والی ٹیم نے 20 بی سی جی اہلکاروں کے لیے پہلی بار بنگلہ دیش میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے عمل پر پانچ روزہ بین الاقوامی سمندری تنظیم سطح ایک کے کورس کا اہتمام کیا۔ بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو آئی سی جی ایس جہازوں، شوریہ اور راجویر پر پی آر آلات کو آپریٹ کرنے کی ٹریننگ بھی دی گئی۔
اس دورہ کے آخر میں ماحولیاتی تحفظ اور تلاش اور بچاؤ کے شعبے میں قائم معیاری کام کاج کے طریقوں (ایس او پی) کو پختہ کرنے کے لیے سمندر میں بی سی جی کے جہازوں کے ساتھ ایک مشترکہ مشق کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ سینئر عہدیداروں اور زیر تربیت اہلکاروں کے ذریعے ظاہر کیا گیا جوش و جذبہ اور ان کی گہری دلچسپی سے یقینی طور پر خطہ میں متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے ذریعے سمندری ماحولیاتی تحفظ کی پہل کو فروغ حاصل ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 683
(Release ID: 1892506)
Visitor Counter : 133