قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت انڈین کوسٹ گارڈ، وزارت دفاع کے ساتھ مل کر نئی دہلی کے جے ایل این اسٹیڈیم میں آدی شوریہ – پرَو  پراکرم کا، فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص پیش کرے گی


عظیم الشان شو کے لیے ریہرسل جاری ہے

Posted On: 20 JAN 2023 12:12PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت، وزارت دفاع کے ساتھ مل کر، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ساتھ کوآرڈینیٹنگ ایجنسی کے طور پر، امرت مہوتسو کے خصوصی موقع پر ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص کا میلہ 'آڈی شوریہ - پرَو  پراکرم کا' کا نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 23 اور 24 جنوری 2023 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126 ویں یوم پیدائش (پراکرم دیوس) کے موقع پر انعقاد کر رہی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JCIE.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002336J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CN1I.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W2GK.jpg

یہ میلہ ایک فوجی ٹیٹو میں مسلح افواج کی صلاحیتوں کی نمائش کے لیے تیار ہے اور اس میں قبائلی برادریوں کی طرف سے زربردست  رقص کی مختلف پرفارمنسز پیش کی جائیں گی، جو پورے ہندوستان سے، ہندوستان کی متنوع قبائلی ثقافت کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہیں۔ چھتیس گڑھ، کیرالہ، راجستھان، جھارکھنڈ، لداخ، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سے قبائلی رقص کے ٹولے پنڈال پہنچ چکے ہیں۔ شائقین شاندار رقص  جیسے کہ ہماچل پردیش سے گڈی نتی، گجرات سے سدھی دھمال، مغربی بنگال سے پورولیا چھاؤ، اور بہت کچھ کا مشاہدہ کریں گے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MZDP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006M3VM.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00780Y7.jpg

دن کی ریہرسل کا معائنہ کرنے کے لیے، قبائلی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آر جیا نے کل یعنی 19 جنوری 2023 کو پنڈال کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارت دفاع، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے عہدیداروں اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080Q61.jpg

شاندار تقریبات کے لیے  خصوصی ملبوسات  کے ساتھ ڈریس ریہرسل، خاص طور پر قبائلی رقص، کچھ عرصے سے جاری ہیں۔  1200 سے زیادہ فنکار اپنے فن کے نمونوں کو نکھار رہے ہیں اور اپنی سحر انگیز پرفارمنس  کے ذریعہ  شہر کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پنڈال کو اسٹیڈیم کمپلیکس کے احاطے کے اندر  اور باہر قبائلی فن سے سجایا جا رہا ہے۔ دونوں وزارتوں کے سینئر حکام ایونٹ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شاندار  فنالے  میں مشہور پلے بیک سنگر جناب  کیلاش کھیر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص دونوں کے فنکار ایک ساتھ مل کر ایک شاندار نمائش کا مظاہرہ کریں گے۔ پنڈال میں دونوں دنوں  60,000 سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009N1AD.jpg

تماش بینوں  کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی نشستیں اس  لنک پر https://in.bookmyshow.com/  پر مفت محفوظ کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-673


(Release ID: 1892422) Visitor Counter : 146