سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے احمدآباد-دھولیرا ایکسپریس وے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جسے 4200 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے
Posted On:
19 JAN 2023 4:36PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج احمدآباد-دھولیرا ایکسپریس وے (پیکج 1) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ 109 کلو میٹر طویل گرین فیلڈ گلیارے کو 4200 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
یہ ایکسپریس وے احمدآباد اور دھولیرا کو جوڑنے والا ایک اہم راستہ ثابت ہو گا اور یہ دھولیرا سے احمدآباد تک مختلف خصوصی سرمایہ کاری حلقوں کو مربوط کرے گا۔ یہ ایکسپریس وے احمدآباد اور دھولیرا کے درمیان تیز رفتار سفر کو یقینی بنائے گااور سفر میں صرف ہونے والے وقت (جو فی الحال 2.25 گھنٹوں کے بقدر ہے)میں تقریباً ایک گھنٹے کی تخفیف کرے گا ۔ یہ دھولیرا میں ہوائی اڈے تک راست رابطہ کاری فراہم کرائے گا۔
یہ راستہ سرکھیج کو نواگام کے دھولیرا بین الاقوامی ہوئی اڈے اور دھولیرا خصوصی سرمایہ کاری خطہ (ایس آئی آر) کے نزدیک سردار پٹل رنگ روڈ سے جوڑتا ہے۔یہ ایکسپریس وے احمدآباد اور دھولیرا میں صنعتی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO. 649
(Release ID: 1892297)
Visitor Counter : 127