وزارت دفاع

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023 کے حصے کے طور پر متعدد نئے پروگراموں کا انعقاد


ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹیول ، ویر گاتھا اور وندے بھارتم 2.0،  نیشنل وار میموریل میں آل انڈیا اسکول بینڈ مقابلہ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا ڈرون شو اور اینامورفک پروجیکشن ملک کے ثقافتی تنوع اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام اور ڈیجیٹل انڈیا کے عروج کو ظاہر کرنے کے لیے

Posted On: 18 JAN 2023 5:53PM by PIB Delhi

قوم اپنا 74 واں یوم جمہوریہ 26 جنوری 2023 کو منائے گی۔ تقریبات میں کرتویہ پاتھ پر روایتی مارچ پاسٹ شامل ہے جس میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کی شاندار پریڈ ، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کی طرف سےجھانکیوں کی نمائش؛ بچوں کی ثقافتی پیش کش ؛ ایکروبیٹک موٹرسائیکل سواری اور فلائی پاسٹ کے علاوہ وجے چوک میں بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب اور وزیر اعظم  کی این سی سی ریلی شامل ہے۔ ۔

18 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارمانے نے کہا کہ اس تقریب کی منصوبہ بندی وزیر اعظم کے جن بھاگیداری کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات 23 جنوری سے شروع ہو رہی ہیں جو عظیم قومی شخصیت نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش ہے اور 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی جسے یوم شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ تقریبات آئی این اے کے سابق فوجیوں، لوگوں اور قبائلی برادریوں کو خراج تحسین پیش کریں گی جنہوں نے تحریک آزادی میں حصہ لیا۔

اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کئی نئے پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ان میں ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹیول شامل ہیں۔ ویر گاتھا 2.0؛ وندے بھارتم رقص مقابلہ کا دوسرا ایڈیشن؛ نیشنل وار میموریل میں ملٹری اور کوسٹ گارڈ بینڈ کی پرفارمنس؛ نیشنل وار میموریل میں ایک آل انڈیا اسکول بینڈ مقابلہ؛ بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کے دوران ڈرون شو اور پروجیکشن میپنگ جیسے پروگرام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹیول

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 126 ویں یوم پیدائش (پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے) کے موقع پر نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک فوجی ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹیول 'آدی-شوریہ - پرو پراکرم کا' 23 اور 24 جنوری 2023 کو منعقد کیا جائے گا۔  وزارت دفاع اور قبائلی امور کی وزارت مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کر رہی  ہیں، جس میں انڈین کوسٹ گارڈ کوآرڈینیٹنگ ایجنسی ہے۔ اس میں ملٹری ٹیٹو  کی 10پرفارمنس اور 20 قبائلی رقص شامل ہیں ۔

1,200 سے زیادہ فنکار اپنے منفرد اور رنگین ملبوسات، ہیڈ ڈریس، موسیقی کے آلات اور تال پر مبنی رقص کی دھنوں کے ساتھ ریہرسل میں ہر روز اپنی فنکاری کو خوبصورت شکل دے رہے ہیں ۔ مرکزی تقریب کے دوران پیش کیے جانے والے روایتی رقص میں گور ماریا، گڈی نتی، سیدی دھمال، بیگا پردھونی، پورولیا، باگورمبا، گھسادی، بلتی، لمباڈی، پائیکا، رٹھوا، بڈیگالی، سونگ مکھاوتے، کرما، منگھو، کا شاد مستی ،کممیکلی، پالیار، چیرا اور ریخم پاڈا شامل ہیں۔

ہندوستانی مسلح افواج گھوڑوں کی سواری  کا مظاہرہ ، کھکوری ڈانس، گٹکا، ملاکھمب، کلاریپایاتو، تھانگ تا، موٹر سائیکل ڈسپلے، ایئر واریر ڈرل، نیوی بینڈ اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کریں گی۔ ملٹری ٹیٹو ایونٹ کے دوران ملک بھر سے 20 قبائلی رقص پیش کیے جا ئیں گے۔ تقریب میں تقریباً 60,000 تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے۔

گرینڈ فنالے میں مشہور پلے بیک سنگر جناب کیلاش کھیر کی پیش کش ہوگی۔ تقریب کے لیے داخلہ مفت ہے۔ ٹکٹ www.bookmyshow.com  پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-615



(Release ID: 1892096) Visitor Counter : 95