وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور سنگاپور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مضبوط تعلقات کے حامل فطری اتحادی ہیں: جناب دھرمیندر پردھان


جناب دھرمیندر پردھان نے نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور کے ایک وفد سے ملاقات کی

Posted On: 18 JAN 2023 4:36PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • بات چیت کا مرکز تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھا جس میں جدت طرازی کو جمہوری بنانے، صنعت کو چلانے اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سنگاپور ہائی کمیشن کی سکریٹری اول محترمہ امندا کویک کی قیادت میں سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جس میں جدت طرازی کو جمہوری بنانے، صنعت کاری کو آگے بڑھانے اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی گئی۔

میٹنگ کے دوران جناب پردھان نے کہا کہ بھارت اور سنگاپور فطری اتحادی ہیں جن کے درمیان تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم اور صنعت کی شراکت داری کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DE3S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AH4U.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 607)


(Release ID: 1892045) Visitor Counter : 110