کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی غیر ملکی تجارت: دسمبر 2022

Posted On: 16 JAN 2023 5:44PM by PIB Delhi

اپریل-دسمبر 2022 میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات (مشترکہ سامان اور خدمات) میں پچھلے سال (اپریل-دسمبر 2021) کی اسی مدت کے   دوران  ہونے والی مجموعی برآمدات  کےمقابلے میں 16.11 فیصد کی مثبت نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چونکہ عالمی مندی کے درمیان ہندوستان کی گھریلو مانگ مستحکم رہی ہے، اس لئے  اپریل سے دسمبر 2022 میں مجموعی درآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.55 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دسمبر 2022 میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات (تجارتی سامان اور خدمات مشترکہ) 61.82 بلین امریکی ڈالر، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات میں 5.26 (-)فیصد کی منفی نمو دکھائی گئی۔ دسمبر 2022* میں مجموعی طور پر درآمد کا تخمینہ 73.80 بلین امریکی ڈالر ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.95 (-)فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

جدول 1: دسمبر 2022 کے دوران تجارت*

 

 

دسمبر 2022

(بلین امریکی ڈالر)

دسمبر 2021

(بلین امریکی ڈالر)

تجارتی اشیاء

برآمدات

34.48

39.27

درآمدات

58.24

60.33

* خدمات

برآمدات

27.34

25.98

درآمدات

15.56

14.94

مجموعی تجارت

(تجارتی اشیاء +خدمات)*

برآمدات

61.82

65.25

درآمدات

73.80

75.27

تجارتی توازن

-11.98

-10.02

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ:  آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ خدمات کے شعبے کے لیے تازہ ترین ڈیٹا نومبر 2022 کا ہے۔ دسمبر 2022 کا ڈیٹا ایک تخمینہ ہے، جس میں آر بی آئی کے اس کے بعد ہونے والے  اجراء کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔ (ii) سہ ماہی بیلنس آف پیمنٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اپریل-دسمبر 2021 اور اپریل-ستمبر 2022 کے ڈیٹا میں تناسب کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

 

تصویر 1: دسمبر 2022 کے دوران مجموعی تجارت*

اپریل تا دسمبر 2022* میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات (مشترکہ سامان اور خدمات) کا تخمینہ 568.57 بلین  امریکی ڈالر ہے۔ اپریل تا دسمبر 2022* میں مجموعی درآمدات کا تخمینہ 686.70 بلین امریکی ڈالر ہے۔

جدول 2: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران تجارت*

 

 

 

اپریل۔ دسمبر 2022

(بلین امریکی ڈالر

اپریل۔ دسمبر 2021

(بلین امریکی ڈالر)

تجارتی اشیاء

برآمدات

332.76

305.04

درآمدات

551.70

441.50

* خدمات

برآمدات

235.81

184.65

درآمدات

134.99

105.45

مجموعی تجارت

(تجارتی اشیاء +خدمات)*

برآمدات

568.57

489.69

درآمدات

686.70

546.95

تجارتی توازن

-118.12

-57.26

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تصویر 2: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران مجموعی تجارت*

 

تجارتی سامان کی تجارت

  • دسمبر 2022 میں تجارتی سامان کی برآمدات 34.48 بلین امریکی ڈالر تھیں، جو دسمبر 2021 میں 39.27 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • دسمبر 2022 میں تجارتی سامان کی درآمدات 58.24 بلین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2021 میں یہ درآمدات  60.33 بلین امریکی ڈالر تھی۔

 

تصویر 3: دسمبر 2022 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

  • اپریل تا دسمبر 2022 کی مدت کے لیے تجارتی سامان کی برآمدات، اپریل تا دسمبر 2021 کی مدت کے دوران 305.04 بلین  امریکی ڈالر کے مقابلے میں 332.76 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا دسمبر 2022 کی مدت کے لیے تجارتی سامان کی درآمدات، 551.70 بلین امریکی ڈالر تھیں جبکہ اپریل تا دسمبر 2021 کی مدت کے دوران یہ درآمدات  441.50 بلین امریکی ڈالر  درج کی گئی تھیں۔
  • اپریل تا دسمبر 2022 کے لیے تجارتی تجارتی خسارے کا تخمینہ 218.94 بلین امریکی ڈالر تھا جب کہ اپریل تا دسمبر 2021 میں  یہ خسارہ  136.45  بلین  امریکی ڈالر تھا۔

 

تصویر 4: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران تجارتی سامان کی تجارت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K8K1.png

  • دسمبر 2022 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہراتی  زیورات کی برآمدات 27.00 بلین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2021 میں یہ  برآمدات  29.52  بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • دسمبر 2022 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہراتی زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 36.93 امریکی ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2021 میں یہ  درآمدات 35.95 بلین امریکی ڈالر رہی تھیں۔

 

جدول 3: دسمبر 2022 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

 

دسمبر 2022

(بلین امریکی ڈالر)

دسمبر 2021

(بلین امریکی ڈالر)

غیر پیٹرولیم برآمدات

29.54

32.52

غیر پیٹرولیم  درآمدات

40.77

43.84

 پیٹرولیم اور غیر جواہراتی زیورات کی برآمدات

27.00

29.52

 پیٹرولیم اور غیر جواہراتی زیورات کی در آمدات

36.93

35.95

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 5: دسمبر 2022 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

  • اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران غیر پیٹرولیم اور غیر جواہراتی زیورات کی برآمدات 233.50 بلین امریکی ڈالر تھیں، جو کہ اپریل تا دسمبر 2021 میں 229.95 بلین امریکی ڈالر تھیں۔
  • غیر پیٹرولیم، غیر جواہراتی زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات اپریل سے دسمبر 2022 کے دوران  330.78 بلین امریکی ڈالر تھیں جبکہ اپریل سے دسمبر  کے2021 دوران  یہ درآمدات 266.86 بلین امریکی ڈالر  درج کی گئی تھی۔

جدول 4: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

 

دسمبر 2022

(بلین امریکی ڈالر)

دسمبر 2021

(بلین امریکی ڈالر)

غیر پیٹرولیم برآمدات

262.49

258.86

غیر پیٹرولیم  درآمدات

387.80

328.94

 پیٹرولیم اور غیر جواہراتی زیورات کی برآمدات

233.50

229.95

 پیٹرولیم اور غیر جواہراتی زیورات کی در آمدات

330.78

266.86

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 6: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DDG2.png

خدمات کی تجارت

  • دسمبر 2022* کے لیے خدمات کی برآمد کی تخمینی قیمت USD 27.34 بلین ہے، جو کہ دسمبر 2021 میں 25.98 بلین امریکی ڈالر  تھی۔
  • دسمبر 2022* کے لیے خدمات کی درآمد کی تخمینی قیمت 15.56 بلین امریکی ڈالر ہے جو کہ دسمبر 2021 میں  14.94 بلین امریکی  ڈالر درج کی گئی تھی۔

تصویر 7: دسمبر 2022 کے دوران خدمات کی تجارت*

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TYFJ.png

  • اپریل تا دسمبر 2022* کے لیے خدمات کی برآمد کی تخمینی قیمت 235.81 بلین امریکی ڈالر ہے جو کہ اپریل تا دسمبر 2021 میں 184.65 بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • اپریل تا دسمبر 2022* کے لیے خدمات کی درآمدات کی تخمینی قیمت 134.99 بلین امریکی ڈالر ہے جو کہ اپریل تا دسمبر 2021 میں 105.45 بلین امریکی ڈالر تھی۔
  • اپریل تا دسمبر 2022* کے لیے سروسز ٹریڈ سرپلس کا تخمینہ 100.82 بلین امریکی ڈالر ہے جب کہ اپریل تا دسمبر 2021 میں 79.20 بلین امریکی ڈالر تھا۔

تصویر 8: اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران خدمات کی تجارت*

  • موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہندوستانی معیشت کی لچکدار ترقی، جو بڑی معیشتوں میں سب سے تیز رفتار ہے، کلی  معیشت کے استحکام کو تقویت عطا  کرتی ہے۔ تاہم، عالمی ترقی کی پیش گوئیاں عالمی اقتصادی سرگرمیوں اور تجارت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ گلوبل کمپوزٹ پی ایم آئی رپورٹ (جنوری 2023)کے مطابق، نئے برآمدی آرڈرز دسمبر میں لگاتار دسویں مہینے  میں  کم ہوتے چلے جارہے  ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ دسمبر 2022 میں ہندوستان اور آئرلینڈ واحد ممالک تھے جنہوں نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ درج کیا۔
  • اعلی بنیاد کے باوجود، گزشتہ سال برآمدات کا اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ، اپریل-دسمبر 2022 میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات ( تجارتی اشیاء  اور خدمات مشترکہ) میں، گزشتہ سال (اپریل-دسمبر2021) کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.11 فیصد کی مثبت نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر 2022-2021 کے دوران دوسری سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ( تجارتی اشیاء اور برآمدات ) رہی ہے۔ اس طرح، اعلیٰ بنیاد کے اثر کی وجہ سے، دسمبر 2022 میں 61.82 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی برآمدات  میں  گزشتہ سال (دسمبر 2021) کے مقابلے میں 5.26 (-)فیصد کی منفی نمو  دکھائی گئی۔
  • ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات نے دسمبر میں 30 میں سے 11 شعبوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مثبت(سال بہ سال) نمو کا مظاہرہ کیا اور 30 میں سے 17 شعبوں(سال بہ سال)  میں درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔کیو ای کموڈٹی گروپس میں لوہا (185.76فیصد)، تیل کا کھانا (53فیصد)، الیکٹرانک سامان (36.96فیصد)، دیگر اناج (16.87فیصد)، چائے (15.97فیصد)، چاول (13.3فیصد)، تمباکو (13.07فیصد) )،سفالی(مٹی کی) مصنوعات اور شیشے کے سامان (11.67فیصد)، پھل اور سبزیاں (8.03فیصد)، اناج کی تیاری اور متفرق پراسیس شدہ اشیاء (4.9فیصد)، تمام ٹیکسٹائل کی آر ایم جی(  1.02فیصد) میں ، دسمبر 2022 میں مثبت نمو (سال بہ سال) درج کی گئی۔
  • اپریل تا دسمبر 2022 کے دوران الیکٹرانک اشیاء کی برآمدات میں 16.67 بلین امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 10.99 بلین امریکی ڈالر  کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی  جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.56 فیصد کا  اضافہ  درج  کیا گیا تھا۔ اپریل– دسمبر 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 70.28 بلین امریکی ڈالر تھیں جو اپریل– دسمبر 2021 کے دوران 46.19 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 52.15 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل تا نومبر 2022 کے دوران 6 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے سمارٹ فون برآمد کیے گئے۔
  • ٹیکسٹائل کے شعبے میں، سوتی دھاگے کی برآمدات میں کمی آئی کیونکہ 2022 کے دوران خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ بڑی معیشتوں میں کساد بازاری کے رجحان کی وجہ سے ہندوستانی ٹیکسٹائل ملبوسات اور آر ایم جی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑا نقصان پہنچا۔
  • دسمبر 2022 تک کی مجموعی نمو اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کے اشارے کے پیش نظر، رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بین الاقوامی تجارت پر محتاط قسم کی توقع کی جارہی ہے۔

 * فوری تخمینے کے لیے لنک

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.581


(Release ID: 1891906) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil