وزارت خزانہ
پونہ میں جی 20 انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس ختم
اٹھارہ رکن ممالک کے 64 اراکین نے جی 20 آئی ڈبلیو جی میں شرکت کی
مندوبین نے پونہ کی ثقافت، تاریخ اور کھانوں کا تجربہ حاصل کیا
جی 20 آئی ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ مارچ 2023 میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ہوگی
Posted On:
17 JAN 2023 6:58PM by PIB Delhi
ہندوستان کے ذریعے جی 20 کی صدارت کے تحت جی 20 انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 17 جنوری، 2023 کو پونہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اجلاس میں 18 رکن ممالک، 8 مہمان ممالک اور 8 بین الاقوامی تنظیموں کے 64 مندوبین نے شرکت کی۔ جی 20 آئی ڈبلیو جی نے ہندوستانی کے ذریعے جی 20 کی صدارت کے تحت 2023 کے انفراسٹرکچر ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
دو روزہ میٹنگ، جس کی میزبانی ہندوستانی صدارت نے کی تھی، میں ’’کل کے شہروں کی مالی اعانت - شمولیتی، لچکدار اور پائیدار‘‘ کے اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں شہروں کو ترقی کے معاشی مراکز بنانے، شہری بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت، مستقبل کے لیے تیار شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، پائیداری کے اہداف کو پورا کرنے میں شہروں کا کردار، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی طور پر پائیدار انفراسٹرکچر اور سماجی عدم توازن کو کم کرنے کے لیے نجی فنانسنگ کے دروازے کھولنے کے لیے مالیاتی سرمایہ کاری کی ہدایت کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔
میٹنگ میں دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جیسے کہ انفراسٹرکچر کے اخراجات سے متعلق ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے طریقے تلاش کرنا اور ڈیٹا کو نجی شعبے کے لیے مفید بنانا۔
پونہ کی میٹنگ کے سائڈ لائن پر ’’کل کے شہروں کی فنانسنگ‘‘ موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں 15 سے زیادہ بین الاقوامی ماہرین نے شہروں کی مالی اعانت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح کل کے شہروں کو اپنے اہم انتظامی کاموں - ان کی منصوبہ بندی، فنڈنگ اور فنانسنگ - کو نجی شعبے کی شراکت میں اضافہ کرنے کے لیے آپس میں جوڑنا چاہیے۔ تین باہمی متعلقہ اجلاس میں تقسیم اس ورکشاپ نے کل کے شہروں کی تعمیر کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے، اور متعلقہ تکنیکی اور انتظامی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی۔ ورکشاپ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح شہر اور اعلیٰ حکومتیں کل کے شہروں کے لیے نجی فنانسنگ بڑھانے کے لیے خود کو تیار کر سکتی ہیں۔
آئی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران، مندوبین کو پونہ کے شاندار کھانوں، تاریخ اور ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع بھی ملا۔ مجموعی طور پر، مندوبین نے نہ صرف نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں بلکہ ان ثقافتی تجربات سے بھی لطف اندوز ہوئے جو پونہ نے پیش کیے تھے۔
انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں 28 اور 29 مارچ 2023 کو ہوگی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 575
(Release ID: 1891869)
Visitor Counter : 223