وزارت دفاع

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس) کی ٹیم 6 ملکوں کی سائیکلنگ مہم پر روانہ


مہم کی ٹیم 50 دنوں میں 6 ممالک میں 5,300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی

Posted On: 17 JAN 2023 6:13PM by PIB Delhi

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ منانے کے لئے دیرنگ میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس) کی 4 رکنی ٹیم کل 18 جنوری 2023 کو ہنوئی، ویتنام سے 6 ملکوں کی سائیکلنگ مہم کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ سائیکلنگ مہم ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور ملیشیا سے ہوتے ہوئے 50 دنوں میں تقریباً 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 8 مارچ 2023 کو سنگاپور کے ایسپلانیڈ پارک (آئی این اے وار میموریل) میں اختتام پذیر ہوگی۔ مہم کی ٹیم روانہ ہونے کے بعد ہنوئی میں تیار ہو رہی ہے۔ نئی دہلی سے 16 جنوری 2023 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ سال (18/4/2022) کو اپنی صدارت میں منعقدہ انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں اس مہم کو منظوری دی تھی۔

اس مہم کو نئی دہلی سے 16 جنوری کو ایڈیشنل سکریٹری وزارت دفاع نے این آئی ایم اے ایس سکریٹری کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ چار رکنی ٹیم کی قیادت کرنل آر ایس جموال کر رہے ہیں۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی سائیکلنگ مہم ہے جو 6 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو عبور کرے گی۔ آئی این اے میموریل، سنگاپور میں وہ ان تمام مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکومت سے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICGCKP.jpg

قابل ذکر ہے کہ این آئی ایم اے ایس ٹیم نے حال ہی میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم بن کر تمام سات شمال مشرقی ریاستوں کو سائیکل کے ذریعے کور کر کے انڈیا بک آف ریکارڈ میں ایک ریکارڈ بنایا تھا۔ یہ شمال مشرقی خطے کی تمام 7 ریاستوں کے سب سے اونچے مقام پر بھی چڑھ گیا۔ مہم نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ، میزورم اور تریپورہ سے ہوتے ہوئے 1098 کلومیٹر سائیکل چلائی اور ان ریاستوں کے نوجوانوں کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 572)



(Release ID: 1891864) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi , Hindi