بھاری صنعتوں کی وزارت
فیم انڈیا سکیم کے مرحلہ- دوئم کے تحت، 7 دسمبر 2022 تک تقریباً 3200 کروڑ روپے کے بقدر مانگ پر مبنی مراعات کی شکل میں 745713 الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی معاونت کی گئی
Posted On:
13 DEC 2022 2:56PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فیم انڈیا سکیم کے مرحلہ- دوئم کے تحت، 7 دسمبر 2022 تک تقریباً 3200 کروڑ روپے کے بقدر مانگ پر مبنی مراعات کی شکل میں 745713 الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی معاونت کی گئی۔اس کے علاوہ ، ایم ایچ آئی نے اس اسکیم کے تحت ، 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بین شہر یعنی شہر کے اندر اور ایک شہرسے دوسرے شہر کے لئے آپریشن کی غرض سے 65 شہروں / ایس ٹی یوز/سی ٹی یوز /ریاستی سرکاروں کے اداروں کو 6315 ای بسوں کی منظوری دی ہے۔
حکومت نے یکم اپریل 2019 سے شروع ہونے والی پانچ سالہ مدت بھارت میں ہائبرڈ اور الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے استعمال اور مینو فیکچرنگ میں تیزی لانے سے متعلق اسکیم(فیم انڈیا) کے دوسرے مرحلے کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے لئے کل 10000 کروڑ روپے کے بقدر بجٹی تعاون کیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں خاص طور پر سرکاری اور مشترکہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کو بجلی پر مبنی بنانے میں معاونت کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس کا مقصد 7090 ای بسوں ،5لاکھ ای تھری وہیلرس ، 55000 ای فور وہیلرس مسافر کاروں اور 10 لاکھ ای ٹووہیلرس کے لئے مانگ پر مبنی مراعات کے ذریعہ معاونت کرنا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ، الیکٹرک بس کے خریداروں کو، الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی قیمت خرید میں پیشگی کمی کی شکل میں ترغیبات فراہم کی جارہی ہیں۔
حکومت ہند نے ملک میں الیکٹرک آمد روفت کے استعمال میں در پیش چیلنجوں کے حل کرنے کی غرض سے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:
- 11 جون2021 س ، فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ، مانگ پر مبنی مراعات کو10000 کے ڈبلیو ایچ سے بڑھاکر15000 کے ڈبلیو ایچ کردیا گیا ہے۔ ا س طرح موٹر گاڑیوں کی لاگت کی حد کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
- حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ملک میں ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مینو فیکچرنگ کے لیے پیدا وار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی۔ بیٹری کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی لاگت میں کمی آئے گی۔
- الیکٹرک موٹرگاڑیاں آٹوموبائل اورموٹر گاڑیوں کے پرزوں وغیرہ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت آتی ہیں، جسے 15 ستمبر 2021 کو منظور کیا گیا تھا جس کے بجٹ میں 25,938 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔
- الیکٹرک موٹر گاڑیوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے چارجرز / چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
- سڑک نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو گرین لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
- ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو الیکٹرک موٹر گاڑیوں پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.555
(Release ID: 1891756)
Visitor Counter : 166