عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اچھی حکمرانی کی سب سے حقیقی  آزمائش یہ ہے کہ اس کے فوائد بھارت کے دور دراز ترین گاؤں میں رہنے  والے دور دراز ترین شہری کو پہنچیں


وزیر موصوف نے ‘‘پرشاسن گاؤں کی اُور’’ مہم کے  ملک گیر آغاز کے ساتھ 19- 25  دسمبر  2022  کی اچھی حکمرانی ہفتہ تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 19 DEC 2022 4:55PM by PIB Delhi
  • وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن ‘‘دیہی احیاء’’ بنیادی سطح پر  حقیقی ترقی کا تجزیہ کرنے کے طریقہ کار  کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
  • وزیر موصوف نے کہا کہ ملک  میں قطار میں موجود آخری شخص تک  فوائد  پہنچانے کے  مناسب وسائل موجود ہیں اور  اچھی حکمرانی کے ذریعہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
  • وزیر اعظم کی ہدایت پر   سال  2047  کے لئے ضلع  کی  ویژن دستاویز  ‘‘ڈسٹرکٹ @100  ’’  تیار کرنے کی خاطر ضلع  کے ریٹائرڈ  ڈی سی/ ڈی ایم کو شامل کرنے کے  دور اندیش  اقدامات  کئے گئے ہیں۔

سائنس  و ٹیکنالوجی ؛ زمینی سائنس  کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ،  وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  جناب جتیندر سنگھ نے آج  ‘‘پرشاسن گاؤں کی اُور’’  مہم  کے ملک گیر آغاز کے ساتھ  19-25  دسمبر  2022  کے دوران  اچھی حکمرانی  ہفتہ  کی ملک گیر تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  اچھی  حکمرانی  کی حقیقی آزمائش یہ ہے کہ اس کے فوائد  بھارت کے  دور دراز ترین گاؤں میں رہنے والے  دور دراز ترین شہریوں کو پہنچیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SJS5.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن ‘‘دیہی احیاء’’  بنیادی سطح پر  حقیقی ترقی  کا تجزیہ کرنے  کے طریقہ کار  کے نتائج پر مبنی ہے۔ ملک  میں  قطار میں موجود  آخری شخص  تک  فوائد  پہنچانے کے  مناسب وسائل موجود ہیں اور  انتودیہ  کے حقیقی جذبے کے ساتھ  اچھی حکمرانی  کے  مطلوبہ نتائج کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیہی بھارت  کی پائیدار ترقی کے لئے  اسکیموں میں  عوام کی ضروریات  اور خواہشات کو ذہن میں رکھنا چاہئے اور  انہیں  شفاف  ، مؤثر  اور جواب دہ  طریقے سے جدید ترین  ٹیکنالوجی کے ذریعہ  آخری  سطح تک  نافذ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پانچ  ٹریلین کی معیشت  بننے  کے  بھارت کے خواب کو  گاؤوں کو شامل کئے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  دیہی اور  نظر انداز کئے گئے علاقوں  کی ترقی  مودی حکومت کی  اہم  ترجیحات میں سے ایک ہے، تاکہ دیہی اور شہری بھارت کے  فرق  کو  ختم کیا جاسکے۔

بھارت کے سابق  وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، جن کی یاد  میں اچھی حکمرانی کا دن اور  اچھی حکمرانی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب مودی نے  زیادہ سے زیادہ حکمرانی اور کم سے  کم حکومت  کی  پالیسی  اپنا کر  جناب واجپئی کے ویژن کو  زمین پر اتارا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JFFC.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اس سال ، وزیراعظم مودی کی ہدایت پر ، سال  2047  کے لئے ‘‘ڈسٹرکٹ @100 ’’  کا ویژن دستاویز  تیار کرنے کی خاطر  ضلع کے ریٹائرڈ ڈی سی /  ڈی ایم  کو شامل کرنے کے  دور اندیش  اور اختراعی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ملک  صرف اسی وقت  ترقی کر سکتا ہے، جب ملک کے تمام اضلاع  ایک  مخصوص طریقہ کار کے ساتھ ترقی کے مقصد سے اپنی  تمام قوتوں کو استعمال کریں۔

پرشاسن گاؤں کی اُور 2022  عوامی شکایات  کا ازالہ کرنے  اور  خدمات کی  ترسیل  کے لئے  ایک ملک گیر مہم ہے، جو بھارت  کے تمام اضلاع ، ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ 700  سے زیادہ  ضلع کلکٹر  ‘‘پرشاسن گاؤں  کی  اُور 2022’’  میں شرکت کر رہے ہیں۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر  ضلع کلکٹر صاحبان ‘‘اچھی حکمرانی   کے عمل  / اقدامات ’’ پر  ایک ورکشاپ  کا انعقاد کریں گے اور ضلع  کے لئے  ایک ویژن کا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کریں گے، جس میں ریٹائر ڈ آئی اے ایس افسران  سے معلومات حاصل کی جائیں گی، جنہوں نے  ضلع میں  ڈی سی / ڈی ایم کے طور پر کام کیا ہے اور  ان لوگوں کو بھی  شامل کیا جائے گا، جو ممتاز تعلیمی اداروں کے ماہرین تعلیم  یا تھنک ٹینک کے طور پر ریٹائر  ہوئے ہیں۔ ویژن ڈاکومنٹ  ڈسٹرکٹ @100 کے تحت  سال 2047  کے لئے  ضلع کے  ویژن / مقاصد  کی تشریح کی جائے گی۔ امید ہے کہ  ریٹائرڈ ڈی سی /  ڈی ایم ، ماہرین تعلیم ، تھنک ٹینکس کے مشترکہ  انتظامی تجربے  کے ساتھ ساتھ  موجودہ ڈی سی /  ڈی ایم  کی توانائی   کے ساتھ  ترقی کے سفر کے لئے  ضلع  کی راہ  کو متعارف کرایا جاسکے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  جیسا کہ  اس کا موضوع ظاہر کرتا ہے ،  پرشاسن  گاؤں کی اُُور ،  مہم کے دوران  انتظامیہ  کو براہ راست عوام تک لے جانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت  نے  جامع  ڈیجیٹائزیشن  پالیسی  کے ذریعہ  شہریوں پر مرکوز  خدمات  کو  ہزاروں  شہریوں کی دہلیز  تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، تاکہ  ملک کی ترقی کے  فوائد  کسی  شہری -  دیہی  تفریق کے بغیر  پورے ملک میں  مساوی طور پر  تقسیم کئے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع  کلکٹر صاحبان تحصیل /  پنچایت  سمیتی  کی سطح پر عوامی شکایات  کا ازالہ کرنے  اور  خدمات کی ترسیل  کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی کیمپوں / تقریبا ت کا انعقاد کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ایک  ملک ایک  پورٹل کے ویژن کے تحت ہم نے  تمام متعلقہ  ریاستی  / آئی ٹی  پورٹلوں کو  سی پی  گرامس کے ساتھ  مربوط کرنے کے لئے وسیع  طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا  گیا ہے کہ  18  ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  عوامی شکایات  کو دور کرنے کے لئے  کوئی علیحدہ پورٹل نہیں ہے اور اس کی بجائے  شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے سی پی گرامس  کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030C8F.jpg

ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے کہا کہ  شکایات کا ازالہ  اچھی حکمرانی  کی بنیاد ہے اور  شہریوں کی آواز کو سنا جانا چاہئے اور ان کی شکایات کو دور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ  سی پی گرامس نے  10 نکاتی اصلاح کو اپنا یا ہے ، جس میں شکایات کے ازالے کے لئے وقت میں کافی  کمی  کرنے اور  ازالے کے معیار  کو بہتر بنانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  آج حکومت نے  86  فیصد  شکایات آن لائن داخل کی جاتی ہیں اور  اے آئی /  ایم ایل  کی  پریکٹس کو استعمال کرنے کے ذریعہ  اتنے بڑے اعداد وشمار سے  نمٹنا ممکن ہوا ہے اور  سی پی گرامس پورٹل  ایسی  شکایات  کی  نشان دہی  کرسکتا ہے،  جو ملک میں افسران کے ذریعہ  التوا  کی وجہ سے  پیدا ہوتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  کسی شکایت  کا ازالہ  نہ صرف  شکایت کنندہ  کو فائدہ پہنچاتا ہے  بلکہ انتظامیہ  کو بھی اس کا فائدہ ملتا ہے کیونکہ  ایک مطمئن شہری پالیسیوں کے مؤثر نفاذ میں مدد کرتا ہے اور اس طرح حکومت کی کوششوں کو بچانے میں کمی آتی ہے۔

ڈی  اے آر پی جی کے سکریٹری  جناب وی سرینواس  نے کہا  ہے کہ  سال 2021  میں  20  سے 25  دسمبر  2021  کو  اچھی حکمرانی کے ہفتے کے دوران بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  ملک گیر مہم  پر توجہ مرکوز کی گئی  اور اس  طرح  عوامی شکایات  کو دور کرنے  اور خدمات کی  ترسیل کو بہتر بنانے  کے مقصد سے  تحصیل اور بلاک  سطح تک  کا رروائی کی گئی۔ انہوں نے  کہا کہ یہ  مہم انتہائی کامیاب رہی اور  اچھی  حکمرانی کے لئے ایک ملک گیر  مہم  شروع کی گئی۔ مہم کے دوران  خدمات کی ترسیل کے لئے 289  لاکھ سے زیادہ درخواستوں  پر  عمل  در آمد کیا گیا اور  6.67  لاکھ  عوامی شکایات کو  دور کیا گیا، جو خود میں ایک ریکارڈ  ہے۔

عملے، عوامی شکایات ،  قانون  و انصاف  کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے  اپنی  121  ویں رپورٹ میں  پچھلے سال کی  پرشاسن گاؤں کی اُور  مہم  کی شاندار کامیابی  کی ستائش  کی ہے اور  سفارش کی ہے  کہ اس طرح کی مہم  زیادہ  جلد جلد  منعقد کی جانی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XLWR.jpg

وزیر موصوف نے اچھی حکمرانی کی پریکٹس پر نمائش  کا افتتاح کیا اور ضلع  کلکٹروں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ آن لائن پیش رفت کی خاطر  پرشاسن گاؤں کی اُور  2022  کے لئے  مخصوص مہم پورٹل   (www.pgportal.gov.in/GGW22)  کا  آغاز کیا۔ اس موقع پر  پرشاسن گاؤں کی اُور پر ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔ 

شوشاسن سپتہ کے دوران 23  دسمبر  2022  کو  اچھی حکمرانی کی پریکٹس پر نئی  دہلی کے وگیان بھون میں  ایک ورکشاپ  کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کابینہ سکریٹری  مہمان خصوصی  ہوں گے۔ اس میں  خصوصی مہم  2.0  اور  فیصلہ سازی میں  کارکردگی  میں اضافے  پر  اجلاس  منعقد کئے جائیں گے۔

خصوصی  مہم 2.0  کے دوران  محکمہ  ڈاک کے سکریٹری ، ریلوے بورڈ کے چیئر مین، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا  کے ڈی جی اپنے اپنے محکموں کے ذریعہ عمل در آمد بہترین طریقہ کار  کے بارے میں  معلومات فراہم کریں گے۔ این آئی  سی کے ڈائریکٹر جنرل ،  امور خارجہ  کی وزارت میں  سکریٹری  (مشرق)،  سڑک و ٹرانسپورٹ کی وزارت میں سکریٹری  فیصلہ سازی میں  کارکردگی میں اضافے پر  پریز نٹیشن دیں گے۔ اس ورکشاپ میں خصوصی مہم  2.0  کی  تجزیہ  رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

ہائبرڈ موڈ میں  منعقد  افتتاحی تقریب میں  ارونا چل پردیش کی حکومت کے چیف سکریٹری دھرمیندر کمار ، اتر پردیش حکومت کے  ایڈیشنل  چیف سکریٹری  دویش چترویدی،  کرناٹک حکومت میں  انتظامی اصلاحات کے پرنسپل سکریٹری  ڈاکٹر سریواستو کرشنا،  ڈی اے آر پی جی  کے ایڈیشنل سکریٹری  امر ناتھ، ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری  این بی  ایس راجپوت،  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے  چیف سکریٹری اور سکریٹریوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ  پرشاسن گاؤں کی اُور  2022  کی ملک گیر مہم کے لئے  مجاز افسران ، رہائشی کمشنر  اور دیگر عہدیداران ، تمام مرکزی اور ریاستی  شکایتوں کے ازالے کے مجاز افسران ،  ضلع مجسٹریٹ اور کلکٹر بھی اس تقریب میں موجود تھے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا۔ ق ر۔

U-549




(Release ID: 1891746) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi