جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

شمسی  اور الٹر میگا شمسی پاور پراجیکٹس کی صورتحال

Posted On: 13 DEC 2022 5:23PM by PIB Delhi

 بجلی اور  نئی و قابل تجدید  توانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم۔ کسم اسکیم کے تحت  34422 کروڑ روپے کی کل مالی مرکزی امداد  کا  تصور کیا گیا ہے، جسے 31.3.2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ اسکیم مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور اسکیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی مانگ کی بنیاد پر صلاحیتیں مختص کی جاتی ہیں۔

شمسی  پارکس اور الٹرا میگا شمسی  پاور پراجیکٹس کی ترقی کے لئے اسکیم کے تحت، 30.11.2022 تک 39,285 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے کل 57  شمسی  پارکس کی منظوری دی گئی ہے۔

اب تک ان پارکوں میں 10,027 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں، جبکہ چند  شمسی پارکس کو ان کی سست رفتاری کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں درپیش چیلنجوں کے ساتھ ساتھ واضح اراضی کا حصول بھی شامل ہے۔ شمسی منصوبوں اور بجلی کے اخراج کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان ٹائم لائنز میں مماثلت نہیں ہے۔ ماحولیاتی مسائل جیسے راجستھان اور گجرات میں گریٹ انڈین بسٹرڈ (جی آئی بی) کا مسئلہ؛ کووڈ  وبائی امراض وغیرہ کی وجہ سے عمل درآمد کی رفتار میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

*************

ش ح ۔ح ا ۔ رض

U. No.554



(Release ID: 1891744) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu