وزارت دفاع

ہند-فرانس دو طرفہ بحری مشق ’ورون‘ – 2023 کا 21واں ایڈیشن

Posted On: 16 JAN 2023 5:24PM by PIB Delhi

ہندوستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ بحری مشق کا 21 واں ایڈیشن – مشق ’ورون‘ آج 16 جنوری، 2023 کو مغربی سمندری ساحل پر شروع ہوئی۔ دونوں بحریہ کے درمیان دو طرفہ مشق 1993 میں شروع ہوئی تھی، جسے 2001 میں ’ورون‘نام دیا گیا تھا اور یہ ہندوستان - فرانس کے اسٹریٹجک دو طرفہ تعلقات کی پہچان بنی۔

اس ایڈیشن میں دیسی گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ ڈیسٹرائر آئی این ایس چنئی، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس تیگ، بحری گشتی طیارے پی-8آئی اور ڈورنیئر، انٹیگرل ہیلی کاپٹروں اور مگ 29 کے لڑاکا طیارے کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ فرانسیسی بحریہ کی نمائندگی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال، فریگیٹز ایف ایس فوربن اور پروونس، امدادی جہاز ایف ایس مارنے اور بحری گشتی طیارہ اٹلانٹک کریں گے۔ یہ مشق 16 سے 20 جنوری، 2023 تک پانچ دنوں میں منعقد کی جائے گی اور اس میں جدید فضائی دفاعی مشقیں، ٹیکٹیکل پینترےبازی، سطح پر فائرنگ، انڈر وے ریپلینش منٹ اور دیگر بحری آپریشنز کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ دونوں بحری افواج کی اکائیاں بحری تھیٹر میں اپنی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں گی، بحری ڈومین میں کثیر الضابطہ آپریشنز کرنے کے لیے اپنی باہمی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط قوت کے طور پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گی۔

سالوں کے دوران دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد، یہ مشق ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل سطح پر بات چیت میں سہولت فراہم کرتی ہے تاکہ سمندر میں اچھے نظم و نسق کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے، جس سے عالمی بحری کامنز کی سلامتی، حفاظت اور آزادی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 528



(Release ID: 1891657) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Marathi