سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر، نتن گڈکری نے ممبئی میں اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپئن شپ کے حیدرآباد سرکٹ کے میڈیا لانچ میں شرکت کی
ہندوستان اگلے 10 برسوں میں توانائی کا اگلا برآمد کنندہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے: مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز
Posted On:
13 JAN 2023 4:07PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کل ممبئی میں فارمولا ای ورلڈ چمپئن شپ کے حیدرآباد سرکٹ کے میڈیا لانچ میں شرکت کی۔ حیدرآباد ای پرکس کے عنوان سے یہ ریس 11 فروری کو حیدرآباد میں منعقد ہوگی اور یہ 2022-2023 فارمولا ای ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ فارمولا ای، باضابطہ طور پر اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپئن شپ، الیکٹرک کاروں کے لیے سنگل سیٹر موٹرسپورٹ چیمپئن شپ ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ اس کا استعمال ای-موبلٹی سیکٹر میں ہندوستان کی پہل قدمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
میڈیا لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر توجہ مرکوز کرکے ہندوستان ایندھن کے ایک بڑے درآمدی بل اور فضائی آلودگی کے جڑواں مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہندوستانی سڑکوں پر اس طرح کے پر وقار تقریب کا انعقاد ملک میں الیکٹرک کاروں کو مزید مقبول بنائے گا۔ مستقبل قریب کے لیے بنائے گئے چند ہائی وے پروجیکٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب ہندوستانی شاہراہوں کو پیشہ ورانہ طور پر بنائے گئے ریس ٹریکس کے مقابلے میں ایسی ریسنگ چیمپئن شپ منعقد کرنے کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جائے گا۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حجری ایندھن پر مبنی کاروں کو تبدیل کرنے کے ہندوستان کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کاذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کا مقصد اگلے 10 برسوں میں توانائی کا برآمد کنندہ بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد سے نہ صرف ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ای-موبلٹی میں بہتری اور صاف، سبز توانائی کی ٹیکنالوجی میں ترقی کے ذریعے ہی ہندوستان آتم نربھر بن سکتا ہے۔
اس تقریب میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے، تلنگانہ کے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر ٹی راما راؤ، گرینکو اینڈ ایس گروپ کے بانی انل کمار چلمالاسیٹی اور دیگر معززین موجود تھے۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No.511
(Release ID: 1891520)
Visitor Counter : 107