مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف  انڈیا (ٹرائی) نے ’لائسنس فیس اور ڈی ٹی ایچ سروسز کے پالیسی معاملات‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 13 JAN 2023 5:35PM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کے تحت ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’لائسنس فیس اور ڈی ٹی ایچ سروسز کے پالیسی معاملات‘ پر ایک مشاورتی پیپر (سی پی) جاری کیا ہے۔

لائسنس فیس ایک ٹیکس سے مبرا فیس ہے جو سروس فراہم کرنے والے پر لائسنس یافتہ سرگرمی انجام دینے کے استحقاق کے لئے عائد کی جاتی ہے۔ ہندوستان میں، فی الحال، ڈی ٹی ایچ آپریٹرز کو سہ ماہی بنیاد پر ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کا 8فیصد لائسنس فیس وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کو ادا کرنے کی ضرورت ہے، جہاں اے جی آر کا شمار گڈ اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)کو مجموعی  محصول (جی آر) سے چھوڑ کر کیا جاتا ہے۔

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی او ٹی) نے 25 اکتوبر 2022 کو یونیفائیڈ لائسنس (یو ایل) معاہدے میں اے جی آر کے لیے ترمیم کی۔ ترمیم کے مطابق، اپلائی گراس ریونیو (ا ے پی جی آر) لائسنس دہندہ کے جی  آر کے برابر ہو گا جو ترمیم میں کچھ ریونیو کو کم کر دے گا۔ مزید برآں، ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی کی تعریف میں بھی ترمیم کی گئی ہے اور اے پی جی ا ٓر کے کچھ اجزا کو نکال کر اس تک پہنچ جائے گی۔

موجودہ ڈی ٹی ایچ رہنما خطوط 5 کروڑ کی رقم کے لیے بینک گارنٹی (بی جی) کا تعین کرتے ہیں۔ پہلی دو سہ ماہی کے لیے اور اس کے بعد کی دو سہ ماہیوں کے لیے لائسنس فیس کے برابر رقم اور دیگر واجبات بصورت دیگر محفوظ نہیں ہیں کئے گئے ہیں۔ ڈی او ٹی نے 06 اکتوبر 2021 کو بی جی کو معقول بنانے کے لیے کچھ ترامیم بھی کی ہیں۔

محکمہ ٹیلی کام کی جانب سے کی گئی مذکورہ بالا ترامیم کے پیش نظر اور ڈی ٹی ایچ ایسوسی ایشن اور ڈی ٹی ایچ آپریٹرز کی درخواست پر، وزارت اطلاعات و نشریات نے 02 فروری 2022 کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو ایک ریفرینس بھیجا ہے، جس میں ٹیلی کام ریگولیٹری سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پالیسی کے زاویے سے درج ذیل مسائل کاجائزہ لے اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کے سیکشن 11(1)(اے) کے تحت اپنی سفارشات پیش کر ے۔

  1. ڈی ٹی ایچ لائسنس فیس کے سلسلے میں مجموعی آمدنی کی تعریف سے غیر لائسنس یافتہ سرگرمیوں کو خارج کرنے کا معاملہ جیسا کہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی او ٹی) کی طرف سے کی گئی حالیہ ترامیم اور/یا لائسنس فیس کی وصولی کے لیے کسی اور بنیاد کی نشاندہی کرنا۔  اس کے مطابق، اے جی ا ٓر/ جی آر  کے اصولوں کے مطابق ڈی ٹی ایچ سیکٹر میں فارم-ڈی کا فارمیٹ بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔
  2. پرائیویٹ ڈی ٹی ایچ سروسز کے سلسلے میں بینک گارنٹیز (بی جیز) کا فیصد/رقم جیسا کہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کی طرف سے کی گئی حالیہ ترامیم کے معاملے میں؛ اور
  • iii. تمام ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز (ڈی پی اوز) کے سلسلے میں یکساں لائسنس فیس (لیول پلیئنگ فیلڈ) کا اجراء۔

 اسی مناسبت سے، یہ مشاورتی کاغذ ڈی ٹی ایچ آپریٹرز کے ذریعے قابل ادائیگی لائسنس فیس اور بینک گارنٹی سے متعلق مسائل پر اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے/ آراء حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز سے 13 فروری 2023 تک مشاورتی کاغذ پر تحریری تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 27 فروری 2023 تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ تبصرے اور جوابی تبصرے الیکٹرانک طورای میل advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvisor-bcs@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، شری انیل کمار بھردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مشاورتی پیپر کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.505



(Release ID: 1891508) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Telugu