کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اختراعات  اور کاروبار کے جذبے کو فروغ دینے کے لیےاسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کے چھٹے دن متعدد پروگرام منعقد کیے گئے

Posted On: 15 JAN 2023 7:05PM by PIB Delhi

اختراعات  اور انٹرپرینیورشپ کے جذبے کو فروغ دینے کے لیےایک ہفتہ طویل"اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک" کو جاری رکھتے ہوئے، آج ملک بھر میں کئی تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

بنستھلی ودیاپیٹھمیں اٹل انکیوبیشن سینٹر 15 اور 16 جنوری کو 2 روزہ میگا اسٹارٹ اپ فیسٹ کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور کاروباریفکر کو سامنے لایا جا سکے۔ فیسٹ کے پہلے دن شعبہ انجینئرنگ، مینجمنٹ، بایو سائنس، فارمیسی، ڈیزائن سمیت کالجوں اور متحرک اسٹریمکے طلباء  نے  شرکت کی ۔

اسٹارٹ اپ انڈیا نے صنعت پر مرکوز ویبینار کی 7 روزہ سیریز میںاسٹارٹ اپ میں نجی سرمایہ کاری کو چینلائز کرنے کے موضوع پر چھٹے سیشن کا انعقاد کیا۔ ویبینارمیں اسٹارٹ اپ کے ماحولیاتی نظام  میں سرمایہ کاروں کے مختلف زمروں  اور اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت وہ کیا دیکھتے ہیں، اس پر توجہ مرکوز کی۔ اس ویبینار میںبات چیت کرنے کے لیےماحولیاتی نظام کے فعال افراد جیسے کہ بینک، ڈیبٹ فنڈ، پروپٹیک فنڈ کے ساتھ ساتھ ایک ایکسلریٹر بھی شامل ہوئے۔

ویبینار کو اس لنک پر کلک کر کے  دیکھا جا سکتا ہے: https://www.youtube.com/watch?v=m338gXB48po

ممبئی میں ویرماتا جیجا بائی ٹکنالوجیکل انسٹی ٹیوٹ – ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹرنے ایک 9 کے ایم /18 کے ایم سائکلوتھون کا انعقاد کیا جس کا مقصد ’اختراعات کا فروغ اور اسٹارٹ اپ کی ترقی ‘ تھا۔

مہاراشٹرکےاورنگ آباد میں مراٹھواڑہ ایکسلریٹر فار گروتھ اینڈ انکیوبیشن کونسل نے ڈبلیو 20 انڈیا کی چیئرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا اورڈبلیو 20 انڈیا کی چیف کوآرڈینیٹر محترمہ ڈی پٹنائک- انڈیا کے ساتھ خواتین کاروباریوں اور خواتین کی قیادت والی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک 'خواتین کاروباریوں کی بات چیت' کا اہتمام کیا۔ مقررین نے ان سرگرمیوں کے دائرہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ایم اے جی آءی سی - ہندوستان کی پہلی علاقاءی صنعتوں کی ایسوسی ایشن کی قیادت میں سیکٹراگنوسٹک انکیوبیٹر اور ایس ایم ای ایکسلریٹر کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔ مقررین نے اسٹارٹ اپس اور خواتین کاروباریوں کو پیش کی جانے والی خدمات کے ذریعہ پیدا ہونے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

492



(Release ID: 1891438) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil