کامرس اور صنعت کی وزارتہ

’اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ‘ کے پانچویں دن صنعت کاروں کے تعاون کے لیے ویبنارس، کانفرنس اور ہیکاتھنس  کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 14 JAN 2023 7:04PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ کے پانچویں دن، آج بھارت میں صنعت کاری سے متعلق ایکو نظام کی ستائش کے لیے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ایرناکل نے آل کیرلا روبو چیمپئن شپ کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں کیرلا کے 50 سے زائد اسکولوں کے طلبا کے لیے ریاستی سطح کے مقابلوں کو بھی شامل کیا گیا۔ طلبا کو روبو وار، ہیکاتھن اور ایسے دیگر مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا جن کا تعلق خلاء ، روبوٹکس، کوڈنگ، وغیرہ جیسے اہم مضامین سے ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا نے ذمہ دار سرمایہ کاری نظام کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ یہ ویبنا موجودہ اور آرزومند صنعت کاروں کو تعاون فراہم کرانے کے لیے ذمہ دار سرمایہ کاری اور حکمت عملیوں کے نظام پر مرتکز تھا۔

یہ ویبنار  یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے: https://www.youtube.com/watch?v=aAIOqmn953U

نوئیڈا میں واقع کوراٹیوز ٹکنالوجیز اینڈ کنسلٹیشن  پرائیویٹ لمیٹڈ نے قومی اسٹارٹ اپ ڈے منانے کی غرض سے اسٹارٹ اپ اداروں کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس میں  ’اسٹارٹ اپ کے لیے فروخت/نمو کو سمجھنا‘ اور ’کاروباری آئیڈیا کو کس طرح پیش کریں اور سرمایہ کار اسٹارٹ اپ اداروں میں کس چیز کے متلاشی ہیں‘ جیسے موضوعات پر 2 ایکسپرٹ پینل ڈسکشنس کو شامل کیا گیا۔ اسٹارٹ اپ اداروں کے بانی حضرات، طلبا اور نوجوان اختراع کاروں نے بڑی تعداد میں اس آف لائن تقریب میں شرکت کی۔

آئی آئی ایم اُدے پور نے ٹی آئی ای اُدے پور اور سکشم کے ساتھ شراکت داری میں ، اپنے مرکز میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ قومی اسٹارٹ اپ ڈے منایا۔ ان کے پروگرام ایجنڈے میں خصوصی پینل ڈسکشن کو شامل کیا گیا، اس کے بعد چند منتخبہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اداروں کو اعزاز بخشنے کے لیے علمی سیشنوں اور عزت افزائی سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ویر ماتا  جیجابائی ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ – ٹکنالوجی بزنس انکیوبیشن ، واقع ممبئی نے  طلبا، بانی حضرات اور اسٹارٹ اپ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے صنعت کاری کے موضوع پر صد سالہ ہیکاتھن کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ، مرکز میں ’آئیڈیا اور اختراعی مقابلہ‘ کے عنوان سے یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے کے فاتحین کو شاندار نقدی انعامات سے نوازا گیا۔

پونے میں واقع آئیڈیاز ٹو امپیکٹس اننوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ  نے آج ایک ریاستی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں 400 سے زائد درج رجسٹر اسٹارٹ اپ اداروں اور 30 سے زائد اختراع کاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا آغاز ایک ماہر کے کلیدی خطبے سے ہوا، بعد ازاں پونے کے سیرئیل انویسٹرس کے ذریعہ ’اسٹارٹ اپ ایگزٹ اور فنڈ ریزنگ‘ اور ’بھارت میں سرمایہ کاری کا منظرنامہ‘ جیسے موضوعات پر دو پینل ڈسکشنس کا اہتمام کیا گیا۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.479



(Release ID: 1891305) Visitor Counter : 96


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi