کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے پرفورمینس بینک گارنٹی کی نظر ثانی میں رعایت کی پیشکش کی ہے


کمرشل کوئلہ  بلاک کی نیلامی کے لیے، بولی کی مقررہ تاریخ میں 30 جنوری 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے

Posted On: 14 JAN 2023 11:55AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 141 کوئلہ کانوں کے لیے 03 نومبر 2022 کوکمرشئل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے چھٹے دور اور  پانچوں دور کی دوسری کوشش کا آغاز کیاہے۔ صنعت کی طرف سے مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کو فروغ دینے کے لیے، وزارت نے فیصلہ کیاہے کہ کان  کو کھولنے کی اجازت ملنے پر متعلقہ کوئلہ  کانوں کے لیے پرفارمنس بینک گارنٹی (پی بی جی) میں پہلی ترمیم کی جائے گی۔

ٹینڈر دستاویز کی دفعات کے مطابق، کامیابی کے ساتھ نیلام ہونے والی ہر  کوئلہ کان کے لیے پیش کی جانے والی پرفارمنس بینک گارنٹی میں سال کے آغاز میں اپریل کے مہینے کے لیے نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی ) کی بنیاد پر سالانہ نظر ثانی کی جائے گی۔ چونکہ، 2020 میں پہلی تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کے آغاز کے بعد سے این سی آئی دوگنی ہو گئی ہے، صنعت سے پی بی جی ترمیمی دفعات میں نرمی کے لیے کئیدرخواستیں موصول ہوئیں ۔ اس پر زور دیا گیا کہ این سی آئی میں غیر معمولی اضافے سے ان کامیاب بولی دہندگان پر اہم مالی بوجھ پڑا  ہے جن کی کانیں کام کاج شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہیں، جس کی وجہ سے  کان کی آپریشنل سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی پر اثر پڑا ہے۔

 سرمایہ کاری کے لیے سازگار اس  اقدام سے کوئلہ کانوں کے کام کاج  کے دوران بولی لگانے والوں پر  مالی بوجھ کم ہونے کی امید ہے اور اس سے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی میں بولی دہندگان کی شرکت میں اضافہ  کی امید  ہے۔ اس کے بدلے اور جاری نیلامی کے دور میں اس ترمیم کو لاگو کرنے کے لیے، وزارت نے نیلامی کی بولی کی مقررہ تاریخ 13 جنوری 2023 سے بڑھا کر 30 جنوری 2023 کر دی ہے۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ت ح                                                

U–470


(Release ID: 1891265) Visitor Counter : 165