امور خارجہ کی وزارت

بنیادی ڈھانچہ سے متعلق  جی-20ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس 16 سے 17 جنوری 2023 کو پونے میں منعقد ہوگا


Posted On: 14 JAN 2023 12:36PM by PIB Delhi

نئی دلی،14جنوری،2023/ بنیادی ڈھانچہ سے متعلق  جی-20 کےورکنگ گروپ (آئی ڈبلیو جی) کا پہلا اجلاس 16 سے 17 جنوری 2023 کو پونے میں بھارت کے جی-20کی صدارت کے تحت منعقد ہوگا۔ یہ فورم آئی ڈبلیو جی کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور بھارت کی طرف سے مدعو بین الاقوامی تنظیموں کو بھارت کی جی-20صدارت کے تحت 2023 کے بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے پر بات چیت کے لیےیکجا ہوں گے۔ اس میٹنگ کی میزبانی محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند کرے گا۔ آسٹریلیا اور برازیل شریک چیئرمین کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔

بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر جی 20 کا بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ، بشمول بنیادی ڈھانچہ کو بطور اثاثہ کی ترقی، معیاریبنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے جدید طریقوں کی نشاندہی کرنا۔ بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کے نتائج جی 20 کے فنانس ٹریک کو ترجیح دینے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

بھارتیجی-20چیئرمین شپ کا تھیم 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' 2023 کے بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے کے مقصد کی وضاحت کرتا ہے۔ تھیم مساوی ترقی کے پیغام پر زور دیتا ہے اور بحث کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس میں لچکدار، جامع اور پائیدار شہری بنیادیڈھانچے کی تعمیر کے بارے میں بات کہی گئی ہے۔

  پونے میٹنگ میں،بھارتیکی صدارت کے تحت بات چیت کے دوران بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں بحث کا سب سے ترجیحی موضوع 'مستقبل کے شہر  کے لیے رقم کی فراہمی: جامع، لچکدار اور پائیدار' رکھا گیا ہے۔ اس مذاکرے ے سب سے ترجیحی موضوع میں شہروں کو ترقی کا معاشی مرکز بنانے، شہری بنیادی ڈھانچے کے لیے رقوم ، مستقبل کے لیے تیار شہریبنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، توانائی کی بچت کے لیے نجیرقوم، ماحولیاتی طور پر پائیداربنیادی ڈھانچہ اور سماجی عدم توازن  کم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئ ہے۔حکومت کی طرف سے مہیا سرمایے میں اضافے کی سمت توجہ دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی پونے میٹنگ میں 'مستقبل کے شہرکے لیے رقوم' پر ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی۔ ورکشاپ میں مستقبل کے شہروں کی تعمیر کے لیے تکنیکی اور انتظامی صلاحیت، نجی فنانسنگ بڑھانے میں سرمایہ کاروں کی رائے، اور مستقبل کے شہروں کے لیے درکار مالیاتیصلاحیت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جی-20اجلاس کے ساتھ ساتھ، عوامی شرکت کے متعدد اقدامات کیے جا  رہے ہیں، جن میںجی-20پر لیکچرز، شہری ترقی کی اہمیت اور مستقبل کے لیے شہروں کی تیاری پر ایک سیمینار،جی 20سائیکلوتھون، اور ماڈل جی 20مباحثے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جی 20کے تحت مختلف موضوعات پر بات چیت میں شامل کرنا ہے۔

بھارت کیجی 20صدارت کے دوران، جی 20بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کو شہروں کو درپیش چیلنجوں اور آنے والے موقعوں پر بات چیت کے لیے ایک فورم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران مستقبل کے لیے روڈ میپ بھی تیار کیا جائے گا تاکہ شہروں کو اور زیادہ رہنے کے قابل بنایا جا سکے ۔

  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جی 20نئے خیالات پر کام کرے گی اور مشترکہ کارروائی کو تیز کرنے کے لیے کلیدی عالمیقائد کے طور پر کام کرےکی ، جس کے لیے وزارت خزانہ جی 20بنیادی ڈھانچہ ایجنڈا کو آگے بڑھائے گی۔

۔۔۔

ش ح۔ا س ۔ ت ح                                                

U469



(Release ID: 1891231) Visitor Counter : 152