شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کولہاپور-بنگلور کے درمیان روزانہ کی براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


اس ہوائی  راستے پر انڈیگو  کی پرواز یں  ہفتے میں ساتوں دن چلیں گی

ان شہروں کے درمیان بہتر فضائی رابطہ سے خطے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

Posted On: 14 JAN 2023 9:24AM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج کولہاپور سے بنگلورو کے لیے براہ راست پرواز کا افتتاح کیا ہے۔

یہ پرواز 13 جنوری سے درج ذیل شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی۔

پرواز نمبر

 

کہاں سے

کہاں تک

 

روانگی

 

آمد

 

فریکوئنسی

ہوائی جہاز

 

6E - 7427

بنگلورو

کولہاپور

 

14:50

 

16:45

روزانہ

 

 

اے ٹی آر

 

6E - 7436

 

کولہاپور

 

بنگلورو

 

17:05

 

18:50

روزانہ

ا

 

 

 

 

 

 

 

پنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ کولہاپور کی ترقی اور پیشرفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی تعمیر، رن وے کی توسیع اور اے ٹی سی ٹاور کے قیام کے لیے 245 کروڑ کی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RELX.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان کے ہر کونے کو جوڑنے کے لیے، اس ہوائی راستے کے افتتاح کے ساتھ کولہاپور حیدرآباد، تروپتی، ممبئی، احمد آباد، اور آج ہندوستان کے سلیکون کیپٹل بنگلورو سے جوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید زور دے کر کہا  کہ اس رابطے کے آغاز سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

Image

 

جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کولہاپور کے لوگوں کو اس ہوائی  رابطہ کے آغاز کے لیے مبارکباد دی،اس سے علاقے میں کاروبار، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

افتتاح  کے موقع پر رکن پارلیمنٹ پروفیسر سنجے سداشیوراؤ منڈلک  اور کولہاپور ساؤتھ کے  ایم ایل اے جناب  شری ریتوراج سنجے پاٹل سمیت شہری ہوا بازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس کے مشرا، انڈیگو کے پرنسپل صلاح کار جناب آر کے سنگھ، وزارت شہری ہوا بازی  ، اے اے آئی، انڈیگو اور کولہاپور کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

466


(Release ID: 1891201) Visitor Counter : 187