سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک کی حفاظت میں اضافہ کرنے کے لیے این ایچ اے آئی بڑے پیمانے پر سڑک حفاظتی آڈٹ کرتی ہے
Posted On:
13 JAN 2023 3:54PM by PIB Delhi
’سڑک حفاظتی ہفتہ‘ کا مشاہدہ کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات کے جائزے پر کام کر رہی ہے۔ این ایچ اے آئی نے سڑک حفاظتی آڈٹ کرنے کے لیے وسیع پالیسی طریقہ کار وضع کیا ہے اور تمام متعلقین کے لیے آڈٹ کی سہولت اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ذمہ داریاں مختص کی گئی ہیں۔
این ایچ اے آئی منصوبہ بندی، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے مراحل پر قومی شاہراہوں پر حفاظتی آڈٹ کر رہا ہے۔ مالی سال 22-2021 کے دوران، این ایچ اے آئی نے محفوظ سڑکوں کی انجینئرنگ سے متعلق مطالعات میں ماہر حفاظتی آڈیٹرز کے ذریعے قومی شاہراہوں کے 16,500 کلومیٹر کا حفاظتی آڈٹ کیا اور اس مالی سال کے دوران دسمبر 2022 تک 19,300 کلومیٹر کا حفاظتی آڈٹ مکمل ہو چکا ہے۔
حفاظتی آڈٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی میں ایک ویب پر مبنی پورٹل (ڈیٹا لیک) تیار کیا گیا ہے اور ڈیٹا لیک پر حفاظتی مشاورت کاروں کے ذریعے 260 حفاظتی آڈٹ رپورٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں اور این ایچ اے آئی کے ذریعے عمل درآمد کے لیے نگرانی کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے تمام پروجیکٹس کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کے مرحلے پر فریق ثالث سڑک حفاظتی آڈٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ تمام نئے پروجیکٹس کے لیے ڈی پی آر کا حفاظتی آڈٹ آزاد حفاظتی مشاورت کاروں کی ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا، اور ڈیزائن کے مزید مراحل کے دوران حفاظتی آڈیٹرز کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ مزید یہ کہ ڈی پی آر کا حفاظتی جائزہ این ایچ اے آئی میں سڑک کے حفاظتی افسران کے ذریعہ لیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو شامل کیا گیا ہے۔
جنکشن کی بہتری اور ٹریفک کو پرسکون کرنے کے اقدامات، جہاں قومی شاہراہیں بستیوں سے گزرتی ہیں، وہ بھی حفاظتی آڈٹ اور حادثات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر منظم طریقے سے کیے جا رہے ہیں۔
مالی سال 22-2021 میں، 6,179 مقامات پر اور موجودہ مالی سال 23-2022 میں 2,015 مقامات پر حفاظتی تخفیف کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ جنکشن پر روشنی، سڑک کے نشانات، حفاظتی رکاوٹیں، پیدل چلنے والوں کے لیے محافظ پٹری، دھاری دار نشان، چوراہے پر اسپیڈ ہمپس، اسپیڈ کشن، ٹرانسورس بار کے نشان وغیرہ لگا کر ٹریفک کے بہاؤ کو منظم اور ہموار کرنے کے لیے حفاظت کو بہتر بنایا گیا۔ این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں پر سڑک کے کنارے خطرات کے ساتھ حادثات کی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹریفک امپیکٹ ایٹینیوٹرز کی تنصیب شروع کی ہے۔
مکمل شدہ 6/4 لین والی قومی شاہراہوں پر دیہی علاقوں میں مسافروں کی نقل و حرکت کی سہولت کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر سڑک کو محفوظ طریقے سے پار کرنے کی سہولیات جیسے کہ فٹ اوور برج، پیدل چلنے والوں کے لیے انڈر پاس، پیدل چلنے والوں کے لیے سب وے، اور گاڑیوں کے لیے انڈر پاس فراہم کیے گئے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 448
(Release ID: 1891053)