کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت کاری کے رجحان کو فروغ دینے کی غرض سے اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتے  کے تیسرے دن ورک شاپس اور ویبنارس منعقد کئے گئے

Posted On: 12 JAN 2023 5:35PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ انڈیا جدت طرازی  ہفتہ  کے تیسرے دن ویبنارس اور ورک شاپس سمیت متعدد تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا ، تاکہ پورے ملک میں صنعت کاری کے رجحان کو فروغ دیاجاسکے ۔

اسٹارٹ اپ انڈیا نے مرکزی حکومت کی وزارتوں اورسرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یوز کے ساتھ اسٹارٹ اپس اورجدت طرازی کے بارے میں ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا ، تاکہ بھارت میں جدت طرازی  ، اختراعات اورصنعت  کاری کے رجحان کو پروان چڑھانے کے لئے وزارتوں  کی موجودہ پالیسیوں کو مستحکم بنایاجاسکے ۔ 19سے زیادہ وزارتوں اورپی ایس یوز نے دستیاب موقعوں کے بارے میں  غوروخوض کیااور بھارت میں اسٹارٹ اپ ایکونظام  کی ترقی کی غرض سے مستقبل  کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسٹارٹ اپ انڈیا نے ‘‘حکومت ، جدت طرازی کے ایک معاون کی حیثیت سے ’’ کے موضوع پر ایک ویبنار کے انعقاد کی میزبانی کی ہے ۔ شعبے کے ماہرین کی قیادت میں منعقدہ اس ویبنارمیں قواعد وضوابط میں اصلاحات ، سرکاری خرید اورجدت طرازی سے متعلق تلاش وجستجو کے ذریعہ ، حکومت کی جانب سے اداکئے جانے والے معاون کردار پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔ اس ویبنار کو یہاں ملاحظہ کیاجاسکتاہے ۔

آئی آئی ایم لکھنؤ انٹرپرائز انکوبیشن سینٹرنے خواتین کو کاروباری  رہنماؤں کے طورپر بااختیار بنانے اور معاونت فراہم کرنے کی غرض سے ، ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے لئے 250سے زیادہ خاتون بانی صنعت کاروں نے اپنا اندراج کرایاتھا۔

جدت طرازی سے متعلق  نیٹ ورک کے لئے ٹی گلوبل ایکسی لیریٹر نے اسٹارٹ اپ انڈیا ، کٹس اوراسٹارٹ اپ کرناٹک  کے اشتراک سے بینگلور و میں ‘‘ایک ہمہ گیر اور پائیدار مستقبل کی تعمیر ’’ کے موضوع پرایک اسٹارٹ اپ علمی مذاکرہ اورمشاورت کاانعقاد کیاتھا۔

ٹکنالوجی بزنس انکوبیٹرس (ٹی بی آئی ) تھنجاوور نے ‘‘آئی پی آر کے بنیادی نکات ، پیٹنٹ  سے متعلق بھارت کے قوانین اورایس آئی پی پی اسکیم ’’ کے موضوع پرایک فزیکل ورک شاپ کی میزبانی کی ۔ اس ورک شاپ میں گریڈ مارکس ، پیٹنٹس ، تجارتی رازداریوں ، تعمیر اورترتیب سے متعلق ڈیزائن ،صنعتی  ڈیزائن اورکاپی رائٹس یعنی جملہ حقوق یاحق اشاعت کی  رو سے محفوظ  رکھنے سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیاگیا۔

اتراکھنڈ کے شہر رڑکی میں ٹکنالوجی انکوبیشن اینڈ انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں شرکاکو اسٹارٹ اپ کی دنیامیں تازہ ترین رجحانات اوربہترین طورطریقوں سے سیکھنے کاایک بہترین موقع  فراہم ہوا۔

احمد آباد یونیورسٹی سپورٹ  فاؤنڈیشن نے ای چائے (ایک برادری ) کی ساجھیداری میں ایک فزیکل پینل مباحثہ کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا :‘‘آپ کے اسٹارٹ اپ کے لئے شروعاتی گاہکوں کی تلاش ’’۔اس پینل مباحثہ کے مقررین نے اسٹارٹ اپ سے متعلق اپنے سفرکے تجربات بیان کئے اوراس سفرکے ابتدائی  مرحلے میں گاہکوں کی تلاش اورحصولیابی کے بارے میں بصیرت  افروزمعلومات فراہم کیں ۔

اے آئی سی ریزبزنس انکوبیٹرپرائیویٹ  لمیٹڈ کو ئمبٹور ایک تین روزہ تقریب کا انعقاد کررہاہے ، جس کاموضوع ہے :‘‘ اسٹارٹ اپ :طویل جوکھوں بھراسفر’’اس کے علاوہ ‘‘ایک اسٹارٹ  اپ قائم کرنے سے متعلق اقدامات ’’ کے موضوع  پرمفید معلوماتی جانکاری فراہم کرنے والے ایک ویبنار کا بھی انعقاد کیاگیا۔ جس کے دوران کوئی خیال وضع کرنے اوراسے درست ثابت کرنے ، ایک کاروباری ماڈل  تیارکرنے  اورکلیدی نوعیت  کی حامل ساجھیداری پروان چڑھانے پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔ تمل ناڈو ، پنے  اوراڈیشہ  کے 10سےزیادہ کالجوں کے  200سے زائد طلباء نے اس تقریب میں حصہ لیا۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -420



(Release ID: 1890896) Visitor Counter : 105