نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیراعظم نے کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹول کا افتتاح کیا


’’ہماری یوا شکتی کا ’کر سکتے ہیں‘ والا جذبہ سب کو متاثر کرتا ہے‘‘: وزیراعظم

’’ہمیں امرت کال میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے اپنے فرائض پر زور دینا اور اسے سمجھنا چاہیے‘‘: وزیراعظم

نوجوانوں کو وزیر اعظم کی طرف سے عطا کردہ ’’پنچ پران‘‘ کال کو اپنانا چاہیے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 12 JAN 2023 8:21PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

 

  • پانچ روزہ فیسٹول میں یوتھ سمٹ کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس میں جی 20 اور وائی 20 پروگراموں سے پیدا ہونے والے پانچ موضوعات، کام کے مستقبل، صنعت، اختراع اور 21ویں صدی کے ہنر، موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی پر مکمل بات چیت کی جائے گی۔
  • فیسٹول کے تمام مقامات پر واحد استعمال کے ڈسپوزیبل پر مکمل پابندی ہے۔ اسی طرح تمام مقامات پر پیغام رسانی کے ذریعے گرین اقدامات کو تقویت دی جا رہی ہے۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹول کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے، جو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے،تاکہ ان کے نظریات، تعلیمات اور شراکت کی قدر کی جا سکے۔ فیسٹول کا موضوع ’’وِکِسِت یووا - وِکِسِت بھارت‘‘ہے اور یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت،شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ متحد کرتا ہے۔ اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت،کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومائی، نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر،پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایس نستھ پرمانک سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سال 2023 میں نوجوانوں کے قومی دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورکہا کہ ایک طرف ہمارے پاس قومی یوتھ فیسٹول ہے اور دوسری طرف آزادی کا امرت مہوتسو ہے۔ ’’اٹھو،بیدارہوجاؤ اور جب تک مقصد حاصل نہ ہوجائے مت رکو‘‘۔وزیر اعظم نے سوامی وویکانند جی کے اس قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’یہ ہندوستان کے نوجوانوں کی زندگی کا منتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں اپنے فرائض پر زور دینا اور سمجھنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس کوشش میں ہندوستان کے نوجوانوں کے ذریعہ حاصل کردہ سوامی وویکانند جی سے حاصل کردہ تحریک کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’میں اس خاص موقع پر سوامی وویکانند جی کے قدموں میں اپنا سر جھکاتا ہوں۔‘‘

 

11.jpg

 

 

 

وزیر اعظم نے بدلتے ہوئے وقت کی روشنی میں قومی اہداف کی بدلتی ہوئی نوعیت کو یاد دلایا اور کہا کہ 21ویں صدی کا یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ آج ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے جس میں بہت بڑی نوجوان آبادی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ’’یووا شکتی ہندوستان کے سفر کی محرک قوت ہے۔‘‘آئندہ 25 سال قوم کی تعمیر کے لیے اہم ہیں۔ یووا شکتی کے خواب اور امنگ ہندوستان کی سمت اور منزل طے کرتے ہیں اور یووا شکتی کا جذبہ ہندوستان کی راہ کا تعین کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آج 5ویں سب سے بڑی معیشت ہےاور’’ہمارا مقصد اسے سرفہرست 3 ملکوں میں لیکر جانا ہے۔‘‘وزیر اعظم نے زراعت اور کھیلوں کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع کا اعادہ کیا اوراس انقلاب کا سہرا نوجوانوں کی طاقت کو دیا۔ وزیراعظم نے ملک کی طاقت کو زندہ رکھنے میں خواتین کی طاقت کے کردار پرزوردیا اورمسلح افواج، خلائی ٹیکنالوجی،خلااور کھیلوں کے شعبے میں خواتین کی چمک دمک کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

مکمل پریس ریلیز کے لیے یہاں کلک کریں۔

اپنے خطاب میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ’’نیشنل یوتھ فیسٹول ہماری قوم کی ثقافت اورجستجو،اس کی برادریوں اور اس کے جغرافیوں کی جستجو کو سامنے لاتا ہے۔‘‘سوامی وویکانند کے ذریعہ کھیلوں اور جسمانی فٹنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کھیلوں کے مرکزی وزیر نے کہا کہ سوامی وویکانند جی ہمیشہ یہ مانتے تھے کہ ایک صحتمند دماغ ایک صحت مند جسم میں رہتا ہے۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے سوامی وویکانند کے وژن کو زمینی سطح پر اتارا ہے، اور فٹ انڈیا، کھیلو انڈیا، کھیل مہاکمبھ جیسے کئی پروگرام چلا کر نوجوانوں کو صحت مند بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہی ممکن ہے کہ ہندوستان دنیا میں بہترین یو پی آئی ایپ تیار کرنے کے قابل ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ صرف اور صرف وزیر اعظم کے وژن کی وجہ سے ہے کہ نوجوان آج اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے قابل ذکر اقدامات کے ساتھ خود کفیل ہورہے ہیں۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے امرت کال اور وزیراعظم مودی کے پنچ پران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’بھائیو اور بہنو، یہ سال ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور نوجوانوں پر ہندوستان کی تعمیر کی اہم ذمہ داری ہے۔ لال قلعہ سے وزیر اعظم نے ہمیں ’پنچ پران‘دیا ہے جس میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے جدوجہد کرنا،اپنی شاندارتاریخ پر فخر کرنا، غلامی کی ذہنیت کو ختم کرنا؛ یکجہتی کے لیے پرعزم رہنا اورفرائض کی طرف خود کو کرنے کے لیے اپنے حقوق سے بالاتر ہوکر سوچنا شامل ہے۔‘‘

جناب انوراگ ٹھاکرنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سنہری دور کی طرف بڑھنے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئی’’پنچ پران‘‘کی اپیل کو اپنائیں۔

جی-20 پر مزید بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ’’اب ہندوستان کوجی-20 کی صدارت مل گئی ہے۔جی-20 کے اندر وائی-20 کے ذریعے ہم ملک بھر میں ’وائی ٹاکس‘ اور ’وائی واکس‘ شروع کرکے ہر ضلع، ہر شہر، ہر ریاست میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 اپنے خطاب کے آخر میں مرکزی وزیر نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج کا نریندراس ہندوستان کے خواب کو پورا کر رہا ہے جس کو اس وقت کے نریندر(سوامی وویکانند)نے دیکھا تھا۔ یوکرین کی جنگ کے دوران ہم نے آپریشن گنگا چلا کر 27000 سے زائد بچوں کو بحفاظت بھارت واپس لایا۔ آج بھارت برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن چکا ہے۔ آئیے ایک نئے بھارت کے وژن کو حقیقت بنائیں اورایک نیا بھارت بنانے کی کوشش کریں اور منشیات،خوف اور کوڑے سے پاک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنائیں۔‘‘

قبل ازیں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہبلی کے ریلوے اسپورٹس گراؤنڈ میں یوتھ فیٹ کا افتتاح کیا۔ نیشنل یوتھ فیسٹول 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے،تاکہ ان کے نظریات، تعلیمات اور شراکت کی قدر کی جاسکے۔

یوتھ فیٹ قومی سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کواجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قوم کی تعمیر کی طرف راغب کرتا ہے۔ یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ متحدکرتا ہے۔ 12 سے 16جنوری تک ہبلی دھارواڑ میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ فیسٹول کا موضوع ’’وِکِسِت یووا - وِکسِت بھارت‘‘ہے۔

اس موقع پر مختلف ریاستوں کے نوجوانوں کے دستے کا مارچ پاسٹ کیا گیا جو روایتی فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ تقریب کے دوران ملکی سطح کے فنکاروں کی جانب سے دیسی کھیل اور مارشل آرٹس بھی پیش کیے گئے۔

پانچ روزہ فیسٹول میں یوتھ سمٹ کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس میں جی-20 اوروائی -20 پروگراموں سے پیدا ہونے والے پانچ موضوعات جیسے کام کا مستقبل، صنعت، اختراع اور 21ویں صدی کے ہنر، موسمیاتی تبدیلی اورآفات کے خطرے میں کمی پر مکمل بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ امن کے قیام اور مفاہمت، جمہوریت اور حکمرانی میں مستقبل کے نوجوانوں کا اشتراک، صحت اور بہبود پر بھی مکمل بات چیت کی جائے گی۔ اس میں 60 سے زائد نامور ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔

میلے میں کئی مسابقتی اور غیر مسابقتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مسابقتی پروگراموں میں لوک رقص اور گانے شامل ہوتے ہیں، جو مقامی روایتی ثقافتوں کو تحریک دینے کے لیے منعقد ہوتے ہیں۔ یوگاتھون جس کا مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو یوگا کرنے کے لیے اکٹھا کرنا ہے،ایک بڑی غیر مسابقتی پروگرام میں سے ایک ہے۔

دیگر پرکشش مقامات میں فوڈ فیسٹول، ینگ آرٹسٹ کیمپ، ایڈونچر اسپورٹس کی سرگرمیاں، اپنی فوج کو جانیں، بحریہ اور فضائیہ کے کیمپ وغیرہ شامل ہیں۔

فیسٹول کے تمام پروگرام 16 جنوری تک دھارواڑ کے کے سی ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔ تمام مقامات پر واحد استعمال کے ڈسپوزیبل پر مکمل پابندی ہے۔ تمام مقامات پر پیغام رسانی کے ذریعے گرین اقدامات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

آج صبح دھارواڑ کے ایک دن کے دورے پر پہنچنے کے فوراً بعد جناب انوراگ ٹھاکر نے میلے کے ہبلی مقام کا معائنہ کیا اور مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، کرناٹک کے نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر کے نارائن گوڑا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران سے بات چیت کی۔

 

************

 

ش ح۔ع م۔ ع ن

(U: 407)



(Release ID: 1890870) Visitor Counter : 194


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi