بجلی کی وزارت
آر ای سی لمٹیڈ نے مدھیہ پردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2023کے پس منظر میں تین کلیدی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے
Posted On:
12 JAN 2023 3:41PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات:
- مدھیہ پردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2023 قومی اور بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا مرکز ہے۔
- آر ای سی لمیٹڈ نے ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایم پی پی ایم سی ایل) کے ساتھ 15,086 کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کے لیے پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
- ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ (آر یو ایم ایس ایل) کے ساتھ دوسرے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جس میں آر ای سی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 1,000 کروڑ روپے کی مالی امداد کا عزم کرے گا۔
- آر ای سی نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری میں چنندہ سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے فنانسنگ کی سہولت تیار کی ہے۔
- سربراہ اجلاس میں 314 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
|
آر ای سی لمیٹڈ نے کلیدی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے
آر ای سی لمیٹڈ نے مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے پس منظر میں اسٹریٹجک مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔
ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایم پی پی ایم سی ایل) کے ساتھ پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس میں آئندہ کے سرانی اور امرکنٹک تھرمل پاور پروجیکٹس، سسٹم میں بہتری کے کاموں،ٹیکنالوجی کو جدید تر بنانے، تزئین و آرائش اور جدید کاری وغیرہ کے لیے 15,086 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔
ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ (آر یو ایم ایس ایل) کے ساتھ دوسرے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس میں آر ای سی قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 1,000 کروڑ روپے کی مالی امداد کا عہد کرے گا جس میں قابل تجدید توانائی کے پارکس؍ پروجیکٹس اور؍یا بجلی کے انخلاء سمیت متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ آر یو ایم ایس ایل کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آرای) نے ریاست مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پرسولر پارکس تیار کرنے کے لیے سولرپاورپارک ڈیولپر(ایس پی پی ڈی)کے طور پر نامزد کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔ ریاست کا مقصد مالی سال 2024 تک اپنی بجلی کا 20 فیصد، مالی سال 2027 تک 30 فیصد اور مالی سال 2030 تک 50 فیصد قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنا ہے۔
سربراہ اجلاس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر دلچسپی حاصل کی ہے اور 314 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا ہے۔
مزید برآں آر ای سی نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری میں چنندہ سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک فنانسنگ سہولت تیار کی ہے۔ اس آر ای سی-عالمی بینک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دستیاب فنانسنگ کا کل حجم ایک بلین امریکی ڈالر ہوگا۔ اس کے تحت آر ای سی نے تقسیم کی اصلاحات کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے مدھیہ پردیش کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لیے 5,000 کروڑ روپے کی رقم کا وعدہ کیا ہے۔
************
ش ح۔ع م۔ ع ن
(U: 403)
(Release ID: 1890828)
Visitor Counter : 113