کوئلے کی وزارت
سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لیمٹڈ(سی ایم پی ڈی آئی ایل) نے دھول کو کنٹرول کرنے کی نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی
کوئلہ کانوں، تھرمل پاور پلانٹس ،ریلوے سائڈنگس اور پورٹس میں سود مند
Posted On:
12 JAN 2023 11:44AM by PIB Delhi
کان کنی والے علاقوں سے اٹھنے والی دھول کو کم سے کم کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کی غرض سے سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لیمٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی ایل) رانچی نے (کوئلہ انڈیا لیمٹڈ کی ایک مشاورتی سبسڈری ) نے کوئلہ کانوں کے علاقوں سے اٹھنے والی دھول کو کنٹرول کرنے اور ان کی گردش کو روکنے کے لئے ایک نظام اور طریقہ کار ایجاد کیا ہے اور دسمبر 2022 (پیٹنٹ نمبر416055) میں اس کے لئے پیٹنٹ حاصل کیا ہے اس نظام کو کانوں ، تھرمل پاور پلانٹس ، ریلوے سائڈنگ ، بندرگاہوں ، تعمیراتی مقامات استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں کھلے آسمان کے نیچے کوئلہ یا دیگر میٹریلس / اڑنے والا میٹریلس کا ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ کھلے وسیلوں سے پیدا ہونے والی دھول کو کم کرنے کے علاوہ اس نظام سے شور و غل بھی کم ہوسکے گا۔
کوئلے کی وزارت کے تحت کوئلہ / لگنائٹ پی سی یوز مسلسل ملک کی توانائی کو پورا کرنے کے لئے ایک ماحولیاتی ذمہ داری کے طریقہ سے معیاری کوئلہ پیدا کرنے کی مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہے۔کوئیلہ کان کنی اور متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعہ پیدا ہونے والی ہوا کی آلودگی کو کم کرنے یا روکنے کے لئےکوئلہ / لگنائٹ پی سی یوز مختلف اقدامات اپنا رہے ہیں ۔اڑنے والی دھول ذرات کی ایک شکل ہے جو ہوا میں آلودگی کو پھیلانے میں نمایاں رول ادا کرتی ہے جو مختلف وسیلے سے پیدا ہوتی ہے جو ہوا کے سامنے آتے ہیں اور ایک محدود بہاؤ کے ذریعہ فضا میں خارج نہیں ہوتی ہیں۔
اڑنے والی دھول کے کنٹرول کے لئے ونڈ وریک اور ورٹیکل گرینری سسٹم (وی جی ایس) کی سنچرونائزڈ ایپلی کیشن
اڑنے والی دھول کے پھیلنے اور اس دھول کے پیدا ہونے کو کم کرنے کے لئے موجودہ ایجاد کا تعلق ونڈ بریک (ڈبلیو بی) اور عمودی ہریالی نظام (وی جی ایس)سے تعلق رکھتا ہے ۔ڈبلیو بی اوروی جی ایس کو بالترتیب اڑنے والی دھول (ایس) کے حوالے سے اوپر کی سمت اور نیچے کی سمت میں کھڑا کیا گیا ہے۔ ڈبلیو بی سورس کی طرف پہنچنے والی رفتار کو کم کرتا ہے اوراس طرح سے یہ سورس پر اڑتے ہوئے دھول اٹھانے کے لیے محیطی ہوا کی شدت کو کم کرتا ہے۔وی جی ایس ایک فلٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور ہوا کے ساتھ نیچے کی سمت میں ریسیپٹرز کی طرف بڑھنے والی بقایا دھول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ لہذا، نیچے کی سمت میں واقع مختلف ریسیپٹرز پر محیطی ہوا میں دھول کے ارتکاز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس نظام کو ذیل کی شکل میں دکھایا گیا ہے:
ونڈ بریک اور وی جی ایس کی سینچرونائز ایپلی کیشن کا طریقہ کار
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.389
(Release ID: 1890641)
Visitor Counter : 152