زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باڑمیر کے کاشتکاروں کو فصل بیمہ اسکیم کے مکمل دعوؤں کی ادائیگی کی جائے گی


540 کروڑ روپئے کے بقدر کے فصل بیمہ دعوے جلد ادا کیے جائیں گے

مرکزی وزیر زراعت کے زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا

مرکزی حکومت پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت چھوٹی رقومات کے دعوؤں کے سلسلے میں ریاستوں اور بیمہ کمپنیوں کے ساتھ مشاورت میں ایک پالیسی وضع کرے گی

Posted On: 11 JAN 2023 7:36PM by PIB Delhi

آج زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں نئی دہلی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے دوران پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے متعلق اہم فیصلے لیے گیے، جس میں باڑمیر کے کاشتکاروں کو خریف 2021 کے زیر التوا دعوؤں کی مکمل ادائیگی کیے جانے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔ بھارتی حکومت کی پہل قدمی پر، گذشتہ ہفتہ فصل بیمہ کمپنی نے کہا تھا کہ اس نے 311 کروڑ روپئے کے بقدر کے جزوی دعوؤں کا نپٹارہ کیا ہے۔ آج منعقدہ جائزہ میٹنگ کے بعد، بیمہ کمپنی  کاشتکاروں کو 229 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی دعوؤں کی ادائیگی کرے گی۔ باڑمیر کے مستحق کاشتکاروں کو ادا کیے جانے والے 540 کروڑ روپئے کے بقدر کے مجموعی دعوؤں کو تیز رفتاری کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، خزانہ اور زراعت سے متعلق وزارتوں کے سینئر افسران، فصل بیمہ کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر اور راجستھان کے زرعی کمشنر  بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا نے فصل نقصان کی صورت میں کروڑوں کاشتکاروں کو بہتر مالی تحفظ فراہم کرانے کا کام انجام دیا ہے۔ بھارتی حکومت کے ذریعہ کاشتکاروں کے مفاد میں فیصلے لے کر، فصل بیمہ لیتے وقت کاشتکاروں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے زیادہ آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا کے تحت چھوٹے دعوؤں کے موضوع پر مرکزی حکومت جلد ہی ریاستی حکومت اور بیمہ کمپنیوں سے تبادلہ خیالات کرکے کاشتکاروں کو مناسب منافع دینے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھائے گی۔

میٹنگ کےدوران فصل بیمہ یوجنا کی آسانی اور چھوٹے دعوؤں کے لیے مجوزہ حل کے موضوع پر جامع تبادلہ خیالات کیے گئے، جس کے تحت مستقبل میں کاشتکاروں کے دعوؤں کی ادائیگی کرتے ہوئے تمام مستحق درخواستوں کے لیے مربوط ادائیگی کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.369



(Release ID: 1890580) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu