کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت نے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کو، تلاش وجستجو اورصلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے ، 154.84کروڑروپے کی منظوری دی
Posted On:
11 JAN 2023 1:20PM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت کے تحت ، نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی ) کی ایگزیکیٹو کمیٹی کی (ای سی ) کی میٹنگ ، کانوں کی وزارت کے سکریٹری ، جناب وویک بھاردوراج کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔
میٹنگ کے دوران ، تلاش وجستجو کے کاموں میں معدنیات کی تلاش وجستجو اورادارہ جاتی صلاحیتوں کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے 154.84کروڑروپے کے بقدر پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔ معدنیات کی تلاش اورجستجو کے پروجیکٹوں میں ، گریفائٹ ، لوہا، کوئلہ ، زنک اوراس سے متعلقہ معدنیات باکسائٹ ، بنیادی دھات( (Pb, Zn & Cu ، فاسفورائٹ/گلو کونٹک ، سینڈ اسٹون یعنی ریگی پتھر، پی جی ای اورمتعلقہ معدنیات ، (کرومیئم ) ، نکل ، کوبالٹ ) ، ٹن اور متعلقہ معدنیات ، مینگانیز اورچونے کے پتھرشامل ہیں تاکہ ملک میں معدنیات کی تلاش اورجستجوکے کاموں کوفروغ دیاجاسکے ۔
بھارت کے ارضیاتی سروے (جی ایس آئی) ، کانوں کے بھارتی ادارے (آئی بی ایم ) اورریاستوں کے ڈی جی ایمس /ڈی ایم جیزکی معدنیات کی تلاش اورجستجو اورادرہ جاتی صلاحیتوں میں اضافے کے مقصد سے مالی امداد کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔
تلاش اورجستجوکے کاموں میں مصروف ایجنسیوں کو معدنیات کی تلاش اورجستجوسے متعلق ان پروجیکٹوں اورمالی امداد کی بدولت ، ملک کو قابل نیلامی معدنیاتی بلاکس فراہم ہوں گے اور کان کنی کے شعبے میں آتم نربھربھارت کوحقیقت کی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -346
(Release ID: 1890302)