سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
11 سے 17 جنوری 2023 تک روڈ سیفٹی ہفتہ کا اہتمام
Posted On:
10 JAN 2023 7:14PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، حکومت ہند ‘‘سوچھتا پکھواڑہ’’ کے تحت 11 سے 17 جنوری 2023 تک روڈ سیفٹی ہفتہ منا رہی ہے، تاکہ سب کے لیے محفوظ سڑکوں کے مقصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔ سڑک سیفٹی ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو روڈ سیفٹی کے مقصد میں اپنا تعاون دینے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس میں سڑک حادثات کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق مختلف آگاہی مہمات شامل ہیں۔ اسکول/کالج کے طلباء، ڈرائیوروں اور دیگر تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزارت راجدھانی میں مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک (اسٹریٹ شو) اور حساسیت کی مہم سمیت متعدد سرگرمیاں منعقد کرے گی۔ مزید برآں اسکولی طلباء کے لیے مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کا مقابلہ، کارپوریٹس/ این جی اوز/ پی ایس یوز، جو سڑک کی حفاظت کے میدان میں فعال طور پر کام کر رہے ہیں، کی طرف سے نمائش اور تھیٹر پویلین، واکاتھون اور سینئر افسران کے ساتھ گفتگو / بات چیت بھی انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی)، پوسا، دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سڑک کی ملکیت رکھنے والی ایجنسیاں جیسے کہ این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل وغیرہ پورے ملک میں ٹریفک قوانین اور ضابطوں کی تعمیل، پیدل چلنے والوں کی حفاظت، ڈرائیوروں کے لیے آنکھوں کی جانچ کے کیمپ اور سڑک انجینئرنگ سے متعلق دیگر اقدامات سے متعلق خصوصی مہم چلائیں گی۔
وزارت نے تمام ممبران پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز (بشمول کارپوریٹس، پی ایس یوز،این جی اوز وغیرہ) سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری مہم چلا کر پہلے جواب دہندہ کی تربیت، قواعد و ضوابط کے سخت نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے اس تقریب میں نچلی سطح تک اور سڑک کی حفاظت سے متعلق دیگر سرگرمیوں، ورکشاپوں اور وکالت کے پروگراموں کے انعقاد میں سرگرم حصہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 314)
(Release ID: 1890159)
Visitor Counter : 263