ریلوے کی وزارت
سوشل میڈیا میں آر پی ایف میں کانسٹیبل کی 19800 آسامیوں کی فرضی بھرتی کے نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت
Posted On:
10 JAN 2023 6:31PM by PIB Delhi
ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) میں کانسٹیبل کی 19800 آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں ایک فرضی خبر گردش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مطلع کیا جاتا ہے کہ آر پی ایف یا وزارت ریلوے نے اپنی سرکاری ویب سائٹس یا کسی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔
اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے اور کسی کو اس پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-308
(Release ID: 1890155)
Visitor Counter : 150