وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی کارکنوں کی عالمی نقل و حرکت -غیر مقیم ہندوستانیوں کا رول پر مکمل اجلاس سے خطاب کیا
جناب دھرمیندر پردھان نے بیرون ملک آباد ہندوستانی برادری پر زور دیا کہ وہ عالمی کنبے کی خدمات انجام دینے کے لئے ہندوستان کی صلاحیت کو مستحکم کریں
Posted On:
10 JAN 2023 4:44PM by PIB Delhi
اہم نکات:
سترہواں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن 8 سے 10 جنوری 2023 تک مدھیہ پردیش حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج 17ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کے موقع پر ہندوستانی کارکنوں کی عالمی نقل و حرکت-غیر مقیم ہندوستانیوں کا رول پر مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہماری بیرون ملک رہنے والی برادری ہندوستانی تہذیب کا اٹوٹ حصہ ہے اور اپنے عظیم سفر میں اس نے انتہائی اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے غیر مقیم ہندوستانی برادری کے ذریعے ہندوستانی کارکنوں کے بیرون ملک جا کر روزگار حاصل کرنے میں اس برادری کے اہم رول کو سراہا اور اسے انسانیت کی خدمت کا ہندوستانی نمونہ قرار دیا۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اور ہنرمندی کی ایک نئی روش پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے لچکدار طریقہ کار پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس میں کئی مرتبہ آنے اور جانے کی سہولت شامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی نئے مواقع لے کر آ رہی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی بیرون ملک آباد متحرک اور فعال برادری پراعتماد رکھا ہے۔ انہوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ 32 ملین کی ہماری غیر مقیم ہندوستانی برادری اپنی قیادت اور تجربات سے عالمی برادری کی خدمات انجام دینے کی ہندوستان کی صلاحیتوں کو مستحکم کرے گی۔
بعد میں جناب پردھان نے ماریشس اور کویت میں باصلاحیت ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت، روحانیت اور وراثت سے روشناس کرانے کی ان کی صلاح کو سراہا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ کس طرح قومی تلعیمی پالیسی 2020 ایک ایسی تعلیم پر مرکوز ہے، جس کی جڑیں ہندوستانی اقدار میں ہوں اور جس کی شکل مکمل جدید ہو۔
پرواسی بھارتی دِوَس کنونشن حکومت ہند کے اہم ترین پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ بیرون ملک آباد ہندوستانیوں سے ملنے جلنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بیرون ملک آباد مختلف ملکوںکے ہندوستانی افراد ایک دوسرے سے تال میل قائم کر سکتے ہیں۔ سترہواں پرواسی بھارتی وِوَس کنونشن 8 سے 10 جنوری تک مدھیہ پردیش سرکار کے اشتراک سے اندور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال کے کنونشن کا موضوع ہے‘‘ بیرون ملک ہندوستانی برادری: امرت کال میں ہندوستان کی ترقی کے قابل بھروسہ اشتراک کار’’۔ دنیا کے 70 مختلف ملکوں سے 3500 سے زیادہ ہندوستانیوں نے خود کو اس کنونشن کے لئے رجسٹرڈ کرایا ہے۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1890107)
Visitor Counter : 112