صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ- 19 اپ ڈیٹ


324 کووڈ پازیٹیو نمونوں کی سینٹینل سیکوینسنگ سے کمیونٹی میں سبھی طرح کے اومیکرون ویریئنٹ کی موجودگی کا پتہ چلا

اُن علاقوں میں جہاں پر ان ویریئنٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، کسی موت یا انفیکشن کے پھیلاؤ میں اضافہ کی اطلاع نہیں ملی ہے

Posted On: 09 JAN 2023 7:27PM by PIB Delhi

انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی ) کی سینٹینل سائٹس نے 29 دسمبر 2022 سے 7 جنوری 2023 تک سیکوینسنگ  کے لئے 324 کووڈ 19 پازیٹیو نمونوں کو 22 آئی این ایس اے سی او جی لیبارٹریوں  میں بھیجا تھا۔  کمیونٹی کی سطح  سے لئے گئے ان مثبت نمونوں کی سینٹینل  سیکونسنگ  میں بی اے .2 جیسے سبھی اومیکرون ویریئنٹ اور بی اے 2.75، ایکس بی بی (37)، بی کیو .1 اور بی کیو .1.1 (5) سمیت اس کی ذیلی اقسام کا پتہ چلا ہے ۔ اُن  علاقوں میں جہاں ، ان ویریئنٹ کے ہونے کی اطلاع ملی تھی وہاں پر کسی موت یا انفیکشن کے پھیلاؤ میں اضافے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود  کی مرکزی وزارت نے 24 دسمبر 2022 سے مختلف ہوائی اڈوں پر آنے والے بین الاقوامی مسافروں کا رینڈم ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔ تب سے  مختلف ہوائی اڈوں پر 7786 پروازوں میں 13,57,243 بین الاقوامی مسافر ہندوستان  آئے ہیں، جن میں سے 29,113 مسافروں کو آر ٹی- پی سی آر  ٹیسٹ کے لیے رینڈم طریقہ سے منتخب کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 183 نمونے مثبت پائے گئے جو بعد میں 13 آئی این ایس اے سی او جی  لیبارٹریوں  میں مکمل جینوم  سیکوینسنگکے لیے بھیجے گئے۔ 50 نمونوں کی سیکوینسنگ سے  ری کامبینینٹ ویریئنٹ سمیت اومیکرون اور اس کی ذیلی   اقسام کا پتہ چلا ہے۔ایکس بی بی (11)، بی کے یو .1.1 (12) اور بی ایف 7.4.1 (1) بین الاقوامی مسافروں کے نمونوں میں پائے جانے والے اہم ویریئنٹ تھے۔

مرکزی وزارت صحت  آئی ڈی ایس پی  نیٹ ورک کے ذریعے مختلف ریاستوں میں کووڈ-19 کی صورتحال بالخصوص  انفیکشن کے پھیلاؤ اور ہسپتال میں داخل ہونے کے رجحان پر  گہری نظر رکھ رہی ہے۔

 

************

ش ح۔م   م   ۔ م  ص

 (U: 272)


(Release ID: 1889927) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu