امور داخلہ کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری نے دلّی ہوائی اڈے پر بنیادی ڈھانچے کوسبک رو بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی
Posted On:
09 JAN 2023 5:03PM by PIB Delhi
مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج نئی دلّی میں دہلی ہوائی اڈے پر بنیادی ڈھانچے کو سبک رو بنانے کا جائزہ لینے کے لیے اہم شراکت داروں کےساتھ ایک عالیٰ سطحی میٹنگ کی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری، بھارت کی ہوائی اڈے کی اتھارٹی کی چیئرمین، ڈی جی، بی سی اے ایس ، امیگریشن کی بیورو، دہلی پولیس، ڈائل جی ایم آر اور سکیورٹی ایجنسیوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کو مطلع کیا گیا کہ 15 دسمبر 2022 کو منعقدہ آخری جائزہ میٹنگ کے بعد سے صلاحیتوں میں نمایاں استحکام آیا ہے۔ بہت سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جیسا کہ :
- قریبی نگرانی اور فضائی سلاٹس کے نظر ثانی شدہ جدول سے پروازوں کی تاخیر کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
- تیز تر امیگریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے، اضافی کاؤنٹروں کو فعال کردیا گیا ہے جس میں باقاعدہ افرادی قوت کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سامان کے اسکینروں کی تعداد بڑھا کر دوگنی کردی گئی ہے جس سے ڈومیسٹک زمرے میں صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔امیگریشن کاؤنٹر کا علاقے کو بھیڑ سے پاک کردیا گیا ہے
- iii. ٹریفک کے لین انتظامیہ کے لیے دلّی پولیس نے فورس کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔
اس بات سے بھی مطلع کیا گیا کہ شراکت داروں کی کمیٹی کے تجزیے کی بنیاد پر ، ڈائل جی ایم آر نے امیگریشن کے علاقے کے لیے ایک جدید لے آؤٹ پلان پر نظر ثانی کی ہے۔ توقع ہے کہ اسے تین مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس دوران موجودہ امیگریشن کلیئرنس کے وقت میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ تجویز میں دستاویز بندی اور بایومیٹرک کے بوتھوں کو واک ویز میں قائم کرنا شامل ہے تاکہ امیگریشن کے علاقے میں بھیر جمع نہ ہو۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شراکت داروں سے درخواست کی کہ وہ دہلی کے ہوائی اڈوں پر آمد ورفت کو سبک رو بنانے کے لیے کام جاری رکھیں۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.26
(Release ID: 1889869)
Visitor Counter : 199