کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ: بھارت اور آسٹریلیا کے لیے ایک کھرا سودا

Posted On: 08 JAN 2023 11:57AM by PIB Delhi

 

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان اور آسٹریلیا نے اقتصادی تعاون اور تجارت پر مبنی معاہدہ کیا ہے؟  جی ہاں، #IndAusECTA پر پچھلے سال، 2 اپریل 2022 کو دستخط کیے گئے تھے۔ تحریری آلات کی توثیق اور تبادلے کے بعد، معاہدہ 29 دسمبر 2022 کو نافذ العمل ہو گیا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لیے کھرا سودا

یہ بات بہت سے معاملات میں مددگار ثابت  ہورہی ہے کہ آسٹریلیا زیادہ تر خام مال بھارت کو برآمد کرتا ہے، جب کہ بھارت تیار مال برآمد کرتا ہے۔ ای سی ٹی اے اسی باہمی تعامل کی بنیاد پر استوار ہے، یہ دونوں ممالک کے لیے نفع کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ یہاں کامرس اور صنعت کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری راجیش اگروال  کا یہ کہنا ہے: "محکمہ تجارت نے اس سال دو تجارتی معاہدوں کو فعال کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے – انڈیا یو اے ای ایف ٹی اے۔ آسٹریلیا ای سی ٹی اے ۔انڈیا آسٹریلیا ای سی ٹی اے  کے نافذ ہونے سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کی یکجائےسامنے آتی ہے – ان میں  ہندوستان  5ویں سب سے بڑی معیشت اور آسٹریلیا 14ویں بڑی معیشت ہے۔ چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بہت زیادہ  باہمی تعامل پر مبنی  ہے، اس لیے اس معاہدہ سے دونوں  ممالک  میں مواقع فراہم ہوتے ہیں اور ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لیے ایک ایسے اقدام کی را ہ ہموار کرے گا جس میں دونوں ممالک فائدے میں رہیں گے۔

تو، یہ باہمی انحصار کیا ہے؟ اس سے پہلے کہ ہم اس کی کھوج کریں، آئیے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی موجودہ پوزیشن پر نظر ڈالیں، خاص طور پر اس بات کو سمجھنے کےلئےکہ معاہدے کے بعد تصویر کیسے بدلے گی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ تجارتی رجحانات

آسٹریلیا سے ہندوستان کی درآمدات 17 امریکی ڈالر کے بقدر ہیں جبکہ آسٹریلیا کو اس کی برآمدات 10.5 امریکی ڈالر کے بقدر ہیں۔ تاہم، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آسٹریلیا سے ہندوستان کی درآمدات بنیادی طور پر (96 فیصد) خام مال اور درمیانی اشیا ہیں۔ اس کا بڑا حصہ کوئلے کی درآمد کی شکل  میں ہے (آسٹریلیا کی بھارت کو برآمدات کا 74فیصد) جس میں سے 71.4 فیصد کوکنگ کول ہے۔ دوسری طرف، آسٹریلیا کو ہندوستان کی برآمدات وسیع البنیاد ہیں اور تیار شدہ مصنوعات (صارفین کے سامان) کی اس میں بڑی مقدار ہے۔ بھارت  ہر سال آسٹریلیا میں طلباء کی تعلیم پر بھی تقریباً 4 بلین ڈالر خرچ کرتا ہے۔

ہماری دوطرفہ تجارت کی مندرجہ بالا ترتیب 29 دسمبر 2022 کو ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کے بیانات میں بہت اچھی طرح سے جھلکتی ہے، جس دن یہ معاہدہ نافذ ہوا تھا۔

"آسٹریلیا کو تیار سامان برآمد کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، چونکہ وہ مشکل سے ہی کوئی چیز تیار کرتے ہیں، وہ بڑی حد تک خام مال اور درمیانی پیداوار کرنے والا ملک ہے، ہمیں سستا خام مال ملے گا جو نہ صرف ہمیں عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بنائے گا بلکہ ہمیں بہتر طور پر ہندوستانی صارفین کی خدمت کے قابل بھی بنائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ  ہمیں مزید سستی قیمتوں پر مزید معیاری اشیاء فراہم کرنے کے قابل  بھی بنا ئے گا۔"

"آسٹریلیا، جو زیادہ تر درآمدات پر منحصر ہے، بہت زیادہ فائدہ اٹھائے گا، وہ جلد ہی ہندوستان سے بہت زیادہ تیار شدہ سامان کی اپنے آپ درآمد شروع کر دے گا، جو ہندوستانی ہنرمندی  کے ذریعہ فراہم کردہ سامان اور خدمات دونوں میں کام اور ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔"

بھارت آسٹریلیا ای سی  ٹی اے درج ذیل بڑے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے:

  1. سامان کی تجارت
  2. خدمات میں تجارت
  3. اصل کے قواعد
  4. تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں( ٹی بی ٹی) اور سینیٹری اور فائٹوسینٹری (ایس پی ایس ) کے اقدامات
  5. کسٹم کے طریقہ کار اور تجارتی سہولت
  6. تجارتی علاج
  7. قانونی اور ادارہ جاتی مسائل
  8. قدرتی افراد کی نقل و حرکت

لہذا، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس معاہدے سے ہندوستان اور آسٹریلیا اور اس طرح دنیا کو بھی کیا فائدہ ہوگا۔

سامان کی تجارت کے تحت فوائد

صفر کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ آسٹریلوی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تمام ٹیرف لائنوں پر ہندوستانی سامان

اس معاہدے سے مختلف محنت کش ہندوستانی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا جن پر اس وقت آسٹریلیا کی طرف سے 5 فیصددرآمدی ڈیوٹی عائد ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں 98.3فیصد ٹیرف لائنوں تک صفر ڈیوٹی کے ساتھ فوری طور پر مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی جو کہ قدر کے لحاظ سے آسٹریلیا کو ہندوستان کی برآمدات کا 96.4 فیصد ہے۔ باقی 1.7 فیصد لائنوں کو 5 سال کے دوران زیرو ڈیوٹی لائن بنایا جانا ہے۔ مجموعی طور پر، آسٹریلیا اپنی ٹیرف لائنوں کے 100 فیصد پر ڈیوٹی کے خاتمے کی پیشکش کر رہا ہے۔

سستا خام مال، ادویات کے لیے تیز تر منظوری

فوری ڈیوٹی فری رسائی تمام محنتی شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جیسے کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات، زرعی اور مچھلی کی مصنوعات، چمڑا، جوتے، فرنیچر، بہت سی انجینئرنگ مصنوعات، زیورات اور منتخب دواسازی۔ اس کے نتیجے میں، بہت سی صنعتوں جیسے اسٹیل، ایلومینیم، گارمنٹس اور دیگر کو سستا خام مال ملے گا جس سے وہ مسابقتی بن سکیں گے۔ دونوں فریقوں نے اس معاہدے کے تحت دواسازی کی مصنوعات پر ایک علیحدہ ضمیمہ پر بھی اتفاق کیا ہے، جس سے پیٹنٹ شدہ، عام اور حیاتیاتی طو ر پر مماثلت کی حامل دوائیوں کے لیے تیزی سے منظوری مل سکے گی۔

ہندوستانی منڈی تک صفر ڈیوٹی رسائی حاصل کرنے کے لیے قدر کے لحاظ سے آسٹریلوی برآمدات کا 90 فیصد

ہندوستان آسٹریلیا کی مصنوعات (بشمول کوئلہ) کی 90 فیصد قیمت تک صفر ڈیوٹی رسائی کی پیشکش کر رہا ہے۔ مصنوعات کی 85.3 فیصد ویلیو پر زیرو ڈیوٹی فوری طور پر پیش کی جائے گی جبکہ 3، 5، 7 اور 10 برسوں میں بتدریج مصنوعات کی 3.67 فیصد قیمت پر صفر ڈیوٹی پیش کی جائے گی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو کوکنگ کول اور تھرمل کوئلہ، شراب، زرعی مصنوعات جیسے برآمدی دلچسپی کی ٹیرف لائنوں پر رعایتیں پیش کی ہیں - ان میں سے 7 ٹی آر کیو کے ساتھ (کپاس، بادام کے چھلکے اور شیل میں، مینڈارن، سنتری، دال، ناشپاتیاں)، دھاتیں (ایلومینیم) ، کاپر، نکل، آئرن اینڈ اسٹیل) اور معدنیات (مینگنیج ایسک، کیل سینڈ ایلومینا)۔ بہت سی حساس مصنوعات جیسے دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات، گندم، چینی، خام لوہا، سیب، اخروٹ اور دیگر، کو ہندوستان کی استثنائی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

پانچ برسوں میں مزید 10 لاکھ نوکریاں، 10 ارب ڈالر کی مزید برآمدات

فوری ڈیوٹی فری رسائی سے ہندوستان میں ممکنہ طور پر 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے اور اگلے پانچ سالوں میں ہندوستان سے آسٹریلیا کو10 بلین ڈالر کی اضافی برآمدات کا امکان ہے۔

خدمات میں تجارت کے تحت فوائد

آسٹریلیا میں 1 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی طلباء پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا سے مستفید ہوں گے۔

تجارت میں خدمات کے تحت آسٹریلیا کی جانب سے کیے گئے وعدے اب تک کے تجارتی معاہدوں میں کیے گئے سب سے اچھے ہیں اور برطانیہ کے ساتھ اس کے حالیہ ایف ٹی اے سے مماثل ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنے شیڈول کو منفی فہرست میں شامل کیا ہے اور تقریباً 120 ذیلی شعبوں میں موسٹ فیورڈ نیشن (ایم ایف این) کا درجہ رکھنے والے تقریباً 135 ذیلی شعبوں میں وسیع پیمانے پر عہد وپیمان  کیے ہیں۔ معاہدہ یوگا اساتذہ اور ہندوستانی باورچیوں کے لیے 1,800 کا سالانہ کوٹہ فراہم کرتا ہے۔ پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا (18 ماہ – 4 سال) ہندوستانی طلباء کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس سے آسٹریلیا میں 1,00,000 سے زیادہ ہندوستانی طلباء کو فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ بھارت آسٹریلیا ای سی ٹی اے نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے ورک اور ہالی ڈے ویزا کا انتظام کرتا ہے۔

آسٹریلوی خدمات 5 سال کے بعد منفی فہرست کا طریقہ کار حاصل کریں گی۔

معاہدے کے نافذ ہونے کے 5 سال بعد بھارت نے پہلی بار منفی فہرست میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ (لیکن منفی فہرست سازی کیا ہے؟ منفی فہرست سازی کے نقطہ نظر کے تحت، ایک ملک درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سامان/خدمات کو تمام شعبوں میں یکساں طور پر دیکھتا ہے، اور وہ علاقے جہاں ایسا نہیں کیا جاتا ہے - انہیں منفی فہرست میں  مستثنیات کے طور پر درج  کیا جاتا ہے۔ لہذا، اس میں اس صورت میں، ہندوستان 5 سال کی مدت کے بعد، آسٹریلیا سے خدمات کی برآمدات کے لئے یہ طریہ کار فراہم کرے گا۔)

ہندوستان بھی پہلی بار تقریباً 31 سروس سب سیکٹروں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کے درجہ کے ساتھ تقریباً 103 سروس ذیلی شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ عہد کر رہا ہے۔ آسٹریلیا  کے ساتھ  بینکنگ، انشورنس، دیگر مالیاتی خدمات، کاروباری خدمات میں وعدے کئے جاتے ہیں۔ یہ معاہدہ کمپیوٹر سے متعلق خدمات، ٹیلی کام، تعمیرات، صحت اور ماحولیاتی خدمات میں سرمایہ کاری کے راستے کھولتا ہے۔ یہ سب بھارت کی طرف سے دستخط کیے گئے ماضی کے ایف ٹی اے سے ملتے جلتے ہیں۔

12 ماہ میں پیشہ ورانہ خدمات میں باہمی شناخت کے معاہدوں (ایم آر ایز) کو آگے بڑھانے کے  عزائم کا اظہار بھی  کیا گیا ہے ۔

غیر متوقع نتائج سے بچاؤ کے لیے حفاظتی خصوصیات

بھارت آسٹریلیا ای سی ٹی اے  میں کچھ 'حفاظتی خصوصیات' بھی ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کو تجارت  کے سلسلے میں سامنے آنے والے غیر ارادی نتائج سے بچانا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔

  1. آسٹریلیا کے راستے بھارت کو تیسرے ملک میں بنی مصنوعات کے لکیج/ راستےکی تبدیلی  پر کسی بھی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل حفاظتی خصوصیات کو لاگو کیا گیا ہے۔
  1. اصل کے سخت اصول – 35 فیصد کا ویلیو ایڈیشن + ٹیرف سب ہیڈنگ میں تبدیلی(سی ٹی ایس ایچ)
  2. ویلیو ایڈیشن کے حساب میں، 2 مختلف قدریں (35 فیصد یا 45 فیصد) حساب کے طریقہ کار پر منحصر ہیں (اس بنیاد پر کہ آیا منافع کو خارج کر دیا گیا ہے یا شامل کیا گیا ہے)
  3. 807  مصنوعات کے لیے مصنوعات کے مخصوص اصولوں پر بات چیت کی گئی۔
  4. لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کے لیے 'پگھلاؤ اور ڈالو' کی ضرورت ان مصنوعات کے لیے پروڈکٹ کے مخصوص قواعد میں شامل ہے۔
  5. سخت آپریشنل کسٹم طریقہ کار
  6. ایک مخصوص شق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شامل ہے کہ صرف آسٹریلیا میں بنی اشیاء کو ویلیو ایڈیشن کے لیے شمار کیا جائے، کسی دوسرے ملک کی مصنوعات نہیں۔
  1. درآمدات میں اضافے کی صورت میں دو طرفہ حفاظتی طریقہ کار 14 سال تک دستیاب رہے گا۔
  2. نظرثانی کی ایک خصوصی شق پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو 15 سال کے بعد معاہدے کے کچھ حصوں پر نظرثانی کی درخواست کرنے کے قابل بنایا جائے جنہیں غوروفکرکے لائق مانا جائے۔
  1. اگر درخواست کی جائے تو لازمی جائزہ لیں ( ایسا ہونا چاہئے )
  2. 6 ماہ میں مکمل کرنا ضروری ہے۔

دوہرے ٹیکس کا خاتمہ

معاہدے نے ہندوستانی فرم کی رائلٹی، فیس اور چارجز کے ٹیکس لگانے کے لیے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے کے استعمال کے حوالے سے تضادات کو دور کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے پاس بنیادی کمپنیوں کو بھیجنے والی فرموں کے ذریعہ رائلٹی، فیس اور چارجز پر ٹیکس وصول کرنے کا کوئی گھریلو انتظام نہیں ہے۔ اس ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کے لیے دوہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے (ڈی ٹی اے اے) کی ایک شق کا استعمال کیا گیا۔ تاہم ہند آسٹریلیا ای سی ٹی  اے کے نتیجے کے طور پر، آسٹریلیا نے اس تضاد کو دور کرتے ہوئے اپنے ٹیکس قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سے یکم اپریل 2023 سے دوہرے ٹیکس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ نتیجتاً، آئی ٹی سیکٹر زیادہ منافع کما سکتا ہے اور مسابقتی بن سکتا ہے۔

اس پر کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کا کہنا تھا: “معاہدہ آئی ٹی خدمات پر دوہرے ٹیکس کو بھی ختم کر دے گا جو ہمیں  مسابقتی  میدان میں پیچھے رکھے ہوئے تھے اور آئی ٹی سیکٹر میں ہمیں کم منافع بخش بنا رہے تھے، اب اس  دوہرے  ٹیکس کو قانون میں ترمیم کر کے ہٹا دیا گیا ہے ۔ یکم اپریل سے آئی ٹی سیکٹر پر دوہرا ٹیکس ختم ہو جائے گا، ہم ابھی کروڑوں اور کروڑوں ڈالر بچائیں گے، اور  شاید 5 سے 7 سال آگے جانے کے بعد  ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔ اس سے  ہمیں مسابقت کے میدان میں برتری  حاصل ہوگی اور بہت ساری ملازمتوں کے مواقع بھی  ہاتھ آئیں گے۔"

ہندوستانی معیشت کی مخصوص ضروریات  سے ہم آہنگی رکھنے والا ایک معاہدہ

ہندوستانی معیشت کی خصوصیات کے مطابق معاہدے پر بات چیت میں بہت احتیاط برتی گئی ہے۔ یہاں اس کی چند مفید خصوصیات پیش کی جاتی  ہیں:

  1. ہندوستان نے آسٹریلیا کو اپنی پیشکشوں سے دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات، گندم، چینی، لوہے، سیب اور اخروٹ تک رسائی فراہم نہیں کی ہے اور ا نہیں برآمدات کی فہرست سے  باہر رکھا ہے۔ ان کو شامل کرنا  عام طور پر ناممکن ہے کیونکہ یہ آسٹریلیا کی بڑی برآمدات ہیں۔
  2. آسٹریلیا کو اپنی مصنوعات جیسے کوئلہ اور  شراب کے علاوہ زراعت/باغبانی کی مصنوعات (بادام، کپاس، دال، ناشپاتی، نارنگی وغیرہ) میں کچھ کوٹے کی امید ہے جو پہلے ہی درآمد کی جا رہی ہیں۔
  3. آسٹریلیا نے اپنی  فرموں اور تجارت کے 100 فیصد تک زیرو ڈیوٹی رسائی کی پیشکش کی ہے جبکہ ہندوستان نے اب تک آسٹریلیا کو ڈیوٹی فری/کم ڈیوٹی رسائی کے لیے اپنی لائنوں کا صرف 70 فیصد پیشکش کیا ہے۔
  4. ادویہ سازی کے سیکٹر میں ہندوستان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ معاہدے کے ذریعہ، دیگر ترقی یافتہ دائرہ اختیار میں منظور شدہ ادویات کو آسٹریلیا میں جلد منظوری مل جائے گی۔ اس سے آسٹریلوی میڈیکل مارکیٹ میں آسانی سے رسائی ممکن ہو جائے گی (بھارت  کا حصہ اس میں صرف 3 فیصد ہے)۔
  5. ہندوستان کے محنت کش شعبوں جیسے ٹیکسٹائل/ ملبوسات، چمڑے/ جوتے، جواہرات اور زیورات، مچھلی کی مصنوعات، مشینری اور برقی سامان میں بڑے فوائد کی توقع ہے۔ وہ ویتنام اور دیگر ممالک کے برابر ڈیوٹی فری رسائی حاصل کریں گے، اور انہیں مسابقتی بنائیں گے۔
  6. طالب علموں کو کام کے ویزوں کی آزادانہ گرانٹ، ملازم/کارکن ویزا، زراعت ورکر ویزا۔
  7. اس معاہدے سے دیگر ترقی یافتہ ممالک جیسے کہ برطانیہ، کینیڈا، یورپ کی حوصلہ افزائی کی امید ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اسی طرح کے معاہدوں پر دستخط کریں۔
  8. یہ معاہدہ ہندوستان کو کسی بھی نقصان  کی بھرپائی کرنے کی اہلیت عطا کرتا ہے جو اسے آر سی ای پی سے باہر نکلنے کے نتیجے میں اٹھانا پڑتا ہے، جو کہ چین کے ساتھ عملی طور پرآزاد تجارت کامعاہدہ ( ایف ٹی اے )تھا۔

کل ہند-آسٹریلیا تجارت 2035 تک 45-50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

مذکورہ بالا دفعات کے نتیجے میں، تخمینے ہندوستانی معیشت کے لیے کئی طویل مدتی فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

بھارت آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے نافذ ہونے سے توقع ہے کہ ہندوستانی مصنوعات اور خدمات کے مارکیٹ شیئر کو مضبوط بنانے اور ان کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا میں ہندوستانی اشیاء کے لیے نئی منڈیاں بھی ابھرنے کا امکان ہے۔ آسٹریلیائی ریگولیٹری عمل میں نرمی کے ساتھ دواسازی کی مصنوعات میں ترقی  متوقع  ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ قیمت کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے ساتھ ویلیو چینز میں اوپر کی طرف بڑھنے کے رجحان کی توقع ہے۔ 2026-27 تک برآمدات میں 10 بلین کا اضافہ متوقع ہے جس سے تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ 2035 تک کل دوطرفہ تجارت 45-50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ امید ہے کہ آسٹریلیا میں ہندوستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور آسٹریلیا سے ہندوستان کو ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کی حکومتوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے اور نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت بلکہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کے نتائج کے بارے میں پر امید ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم، انتھونی البنیز نے اس رائے کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ آسٹریلوی کاروباروں کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے وہ مارچ میں ایک تجارتی وفد کے ساتھ ،  جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے،  ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

اپنے آسٹریلوی ہم منصب کی ایک بات کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس رائے کا اظہار  کیا کہ ای سی ٹی اے کا نافذ ہونا ایک انتہائی اہمیت کا حامل لمحہ ہے، جو ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے وسیع امکانات کے دروازے کھولے گا اور دونوں طرف کاروبار کو فروغ دے گا۔

 

 

 

ہند آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے نافذ ہونے کے موقع پر میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ای سی ٹی اے پر بریٹ لی کی رفتار اور سچن تندولکر کے کمال فن کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اور یہ دونوں  ممالک  کے درمیان اظہار محبت کا ایک وسیلہ ہے۔ وزیر موصوف نے مزید یقین دلایا کہ ہندوستانی حکومت ملک کے لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے  اختراع کاری، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے لیے بات چیت جاری رکھے گی۔

وزیر  محترم کی  مکمل میڈیا بریفنگ یہاں دیکھیں۔

 

 

معاہدے کے بارے میں لکھتے ہوئے، سینیٹر دی ایچ او این ڈان فیرل، تجارت اور سیاحت کے وزیر، آسٹریلوی حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان کی نوجوان آبادی، متنوع معیشت اور ترقی کی رفتار آسٹریلیائی کاروباروں کے لیے نمایاں مواقع ، بشمول تعلیم، زراعت، توانائی، وسائل، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، مالیاتی خدمات، بنیادی ڈھانچہ، سائنس اور جدت اور کھیل  فراہم کرتی ہے۔  وزیر کا مضمون یہاں مکمل پڑھیں۔

29.12.2022 کو ہند آسٹریلیا ای سی ٹی اے کے لاگو ہونے کے لیے درکار تمام ضروری نوٹیفکیشن محکمہ محصولات اور محکمہ تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

انڈیا آسٹریلیا ای سی ٹی اے سے متعلق طریقہ کار کے مسائل اور سوالات کے بارے میں مزید معلومات ذیل میں مل سکتی ہیں:

1. کسٹم اطلاعات:

  • ٹیرف مراعات پر (کسٹم ٹیرف نوٹیفکیشن)
  • اصل کے اصولوں پر (نمبر 112/2022-کسٹمز (این ٹی)

2.ڈی جی ایف ٹی اطلاعات اور عوامی نوٹس:

  • سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے ایجنسیوں کی فہرست (عوامی نوٹس نمبر: 44/2015-20؛ مورخہ 22.12.2022)
  • الیکٹرانک فائلنگ اور اصل کے ترجیحی سرٹیفکیٹ کے اجراء پر تجارتی نوٹس (تجارتی نوٹس نمبر 23/2022-23؛ 22.12.2022)
  • ٹی ا ٓر کیو مختص (عوامی نوٹس)

3.سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے اجراء کے لیے کامن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ڈی جی ایف ٹی ہیلپ ڈیسک:

  • ٹیلی فون نمبر: 1800-111-550
  • ای میل: coo-dgft[at]gov[dot]in۔
  • آن لائن CoO کے لیے ویب لنک: coo.dgft.gov.in

اور خود اس معاہدے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اسے یہاں دیکھیں: https://commerce.gov.in/international-trade/trade-agreements/ind-aus-ecta/

ہند آسٹریلیا ای سی ٹی اے پر مزید معلومات:

  1. اکثر پوچھے گئے سوالات
  2. https://www.dfat.gov.au/trade/agreements/in-force/australia-india-ecta/australia-india-ecta-official-text
  3. https://www.trademinister.gov.au/minister/don-farrell/media-release/trade-deal-unlocks-access-india
  4. ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بین الاقوامی تجارتی فرہنگ

ای سی ٹی اے کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ ہیش ٹیگ #IndAusECTA کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.239



(Release ID: 1889725) Visitor Counter : 256