وزارات ثقافت

وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم نے سنگیت اور ناٹیہ پرمپرہ پر ’دھارا‘ کا اہتمام کیا

Posted On: 07 JAN 2023 4:23PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

  • اس تقریب کا مقصد ہماری پرفارمنگ آرٹ کی روایات کو زندہ  کرنے اور مقبول بنانے اور اس   ایکو سسٹم کو درپیش چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک ویژن دستاویز 2047 تیار کرنا  تھا۔

  ثقافت کی وزارت اور تعلیم کی وزارت نے 5-6 جنوری 2023 کو برہت، پراچیم اور سنگم ٹاکس کے تعاون سے تمل ناڈو کے تھنجاور میں ایس اےایس ٹی آر اے  (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی) میں سنگیت اور ناٹیہ پرمپرہ پر دھارا کا اہتمام کیا۔

دھارا آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام کانفرنسوں کا ایک سلسلہ ہے جس کا مقصد  ہندوستانی نالج سسٹمز کے متعدد ڈومینز کے بارے میں  بیداری پیدا کرنا ، ان کا  تحفظ  کرنا اور  انہیں فروغ دینا ہے۔

اس تقریب کا مقصد ہماری پرفارمنگ آرٹ کی روایات کو زندہ کرنے اور مقبول بنانے اور اس  ایکو سسٹم  کو درپیش چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک ویژن دستاویز 2047  تیار کرنا  تھا۔

 

اس دھارا پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی ڈاکٹر پدما سبھرامنیم (صدر، نرتیودیہ)، پروفیسر گَنتی ایس مورتی (نیشنل کوآرڈینیٹر، آئی کے ایس ڈویژن)، ڈاکٹر آر چندرمولی (رجسٹرار، ایس اےایس ٹی آر اے یونیورسٹی)، وزارت ثقافت  کے جناب  سری نواسن  ایرجیسی معزز شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا  اور پروفیسر انورادھا چودھری (آؤٹ ریچ کوآرڈینیٹر، آئی کے ایس ڈویژن) کی جانب  سے شکریہ کا ووٹ پیش کیا گیا۔

کلیدی خطبہ ڈاکٹر پدما سبھرامنیم نے پیش کیا جنہوں  نے مختصراً ہندوستان کے شاندار غیر  مادی  ورثے کی شان کا ذکر کرتے ہوئے  ہمیں جن خدشات کا سامنا ہے ان کا ذکر کیا  اور ہمارے پرفارمنگ آرٹس کے لیے آگے کا روڈ میپ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فنون ہمارے اندر موجود اصلی روحانیت  کو محسوس کرنے کا ایک راستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ملک کے نوجوانوں کو ایک ایسی ثقافت پر فخر کرنے کی ضرورت ہے جو غیر منقطع ہے اور فنکاروں کی شکل میں پھل پھول رہی ہے جو ہماری  آرٹ  فارمس  کا احترام کرتے ہیں۔

اگلے دو دنوں میں مسلسل پینل مباحثوں میں ملک بھر کے نامور پریکٹیشنرز، محققین، اختراع کاروں اور ماہرین تعلیم نے سنگیت اور نرتیہ میں کرناٹک، ہندوستانی اور لوک (ووکل اور انسٹرومینٹل) پرمپراؤں کی نمائندگی کی۔

شرکاء اور طلباء نے دلکش پرفارمنس بھی دیکھی  جیسا کہ جناب  کانن بالاکرشنن اور ٹیم کی قیادت میں جگل بندی، محترمہ تارا کنی  اور ٹیم کی قیادت میں سُناد جس میں  سنگیت پرمپرا کی نمائندگی  کی گئی ۔ ناٹیہ  پرمپرا کی نمائندگی کرتےہوئے جناب  تھوکچوم تولن میتی نے منی پوری رقص پیش  کیا اور ڈاکٹر ریوتی ساکلکر  کی قیادت میں لوک پرمپرا میں ایک میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔

آخر میں کانفرنس کے طلباء اور مقررین نے  آنے والے برسوں   میں  ہندوستان کے قدیم  پرفارمنگ آرٹس کے روشن مستقبل کے علمبردار  بننے کے لیے کام کرنے کے متعدد ایکشن پوائنٹس پیش کئے ۔ان کو  ایک رسمی وائٹ پیپر بعنوان  : ’’دھارا - سنگیت اور ناٹیہ پرمپرا کے لئے  ویژن2047‘‘ میں پیش کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 212



(Release ID: 1889539) Visitor Counter : 90