وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ اور جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس جاپان میں مشترکہ مشق کے لیے تیار

Posted On: 07 JAN 2023 3:59PM by PIB Delhi

 

ممالک کے درمیان فضائی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستان اور جاپان 12 جنوری 2023 سے 26 جنوری 2023 مشترکہ فضائی مشق ’ویر گارڈین-2023‘ کے انعقاد کے لیے پوری طرح  تیار ہیں۔  جاپان کے ہیاکوری ایئر بیس پر  ہونے والی اس مشق میں ہندوستانی فضائیہ اور جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس (جے اے ایس ڈی ایف)  حصہ لیں گی۔ اس فضائی مشق میں حصہ لینے والے  ہندوستانی دستے میں چار ایس یو- 30 ایم کے آئی، دو سی- 17 اور ایک آئی ایل-78 طیارے شامل ہوں گے، جبکہ جے اے ایس ڈی ایف چار ایف -2 اور چار ایف-15  طیاروں  کے ساتھ شرکت کرے گی۔

ٹوکیو، جاپان میں  8 ستمبر 2022 کو منعقدہ دوسری 2+2 خارجہ اور دفاعی وزارتی میٹنگ کے دوران، ہندوستان اور جاپان نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے اور مزید فوجی مشقوں میں شامل ہونے پر اتفاق کیا، جس میں پہلی مشترکہ لڑاکا جیٹ مشقوں کا انعقاد بھی شامل ہے، جس سے  دونوں  ملکوں کے  درمیان  بڑھتے ہوئے سیکورٹی تعاون کا پتہ چلتا ہے۔ اس  طرح یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور قریبی دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں ایک اور قدم ہو گی۔

 

افتتاحی مشق میں دونوں فضائی افواج کے درمیان مختلف فضائی جنگی مشقوں کا انعقاد شامل ہوگا۔ وہ ایک پیچیدہ ماحول میں ملٹی ڈومین فضائی جنگی مشن شروع کریں گے اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں اطراف کے ماہرین مختلف آپریشنل پہلوؤں پر اپنی مہارت  شیئر کرنے کے لیے بات چیت بھی کریں گے۔ ’ویر گارڈین‘ مشق دوستی کے دیرینہ بندھن کو مضبوط کرے گی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی راہوں میں اضافہ کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 211

                            


(Release ID: 1889522) Visitor Counter : 172