صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  نے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ-2022 پیش کئے


ڈیجیٹل اختراع کا کلیدی مقصد سماجی انصاف ہونا چاہئے: صدر مرمو

Posted On: 07 JAN 2023 2:19PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (7؍جنوری 2023)، نئی دلی میں ساتویں ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ پیش کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/presidentSpeechAHWC.jpeg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ ز-2022 نہ صرف سرکاری اداروں کا اعتراف، ترغیب اور حوصلہ افزائی کے لئے ہیں، بلکہ ڈیجیٹل انڈیا ویژن کو پورا کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس کے لئے بھی ترغیب ہیں۔ یہ ایوارڈز ہندوستان کو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار  ملک بنانے کی جانب ایک قدم ہے، جہاں عوام کی صلاحیتوں کو ڈیجیٹل گورننس  کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جا سکے۔ ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی حوصلہ افزاء بات ہے کہ مختلف نوعیت   کے اختراع سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/grouppohoto5FTQ.jpeg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اختراع کا بنیادی مقصد سماجی انصاف کا حصول ہونا چاہئے۔ ہندوستان کو ایک نالج اکنومی اسی صورت میں بنایا جا سکتا ہے کہ  ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈیجیٹل تفریق کی خلیج کو پاٹا جائے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان کمزور اور پسماندہ طبقوں کی شمولیت کو یقینی بناکر صحیح نظیر قائم کر رہا ہے ااور ڈیجیٹل انتودیا کی جانب ہمارے سفر میں ان کے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-01-07at12.47.48PM(1)D3OU.jpeg

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ڈیجیٹل کایا پلٹ کی ہندوستان کی کہانی اختراع، عمل درآمد اور شمولیت کی کہانی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو ایک قابل رسائی اور منصفانہ مقام بنانے کے لئے اختراعی اقدامات تلاش کرنے کے مشترکہ پلیٹ فارم وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے کہا کہ ہندوستان کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں نے ہندوستانی صلاحیتوں کے بارے میں دنیا کو باور کرانے کی جانب بڑا کام کیا ہے۔ہمیں موجودہ پالیسیوں کو مہمیز لگا کر ہمارے ایکو سسٹم کو ایسا بنانا ہے کہ یہ ملک سوفٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی پیداوا ر میں عالمی مرکز بن جائے اور اس کے لئے اختراعی اندرون ملک ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا جائے۔

صدر نے کہا کہ ڈاٹا نئی معلومات، سمجھنے اور حل نکالنے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اپلی کیشنز کا ایک پورا نیا شعبہ ہمارے سامنے لاتا ہے۔ ہمیں گورنمنٹ ڈاٹا کو قابل شمولیت بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان کے نوجوان اسے استعمال کر کے مقامی ڈیجیٹل اقدامات کر سکیں۔

صدر جمہوریہ نے سرکاری اداروں کے ذریعے بنیادی سطح پر اختراعی اقدامات کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور نجی اور سرکاری شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے اسٹارٹ اپس کے ساتھ تال میل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے لئے خواہ وہ عدلیہ ہو یا آراضی رجسٹریشن، فرٹیلائزر ہو یا سرکاری نظام تقسیم ہر جگہ اختراعی اقدامات پر سرگرمی سے کام کرنا چاہئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1889407) Visitor Counter : 150