وزارت دفاع
یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023: نیتا جی سبھاس چندر بوس کے 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 23 اور 24 جنوری کو نئی دہلی میں ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹول منعقد کیا جائے گا
Posted On:
07 JAN 2023 1:24PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023 کے ایک حصے کے طور پر اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 126 ویں یوم پیدائش (پراکرم دوس کے طور پر منایا جاتا ہے) کے موقع پر ایک ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص فیسٹول ’آدی شوریہ - پَرو پراکرم کا‘ کا اہتمام جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم نئی دہلی میں 23 اور 24 جنوری 2023 کیا جائے گا ۔ اس دو روزہ فیسٹول میں مسلح افواج کی صلاحیتوں اور ہندوستان کی قبائلی ثقافت کی علاقائی خوبصورتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ مفت ٹکٹ www.bookmyshow.com کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
پروگرام میں ملک بھر سے آنے والے قبائلی فنکاروں کی جانب سے قبائلی رقص (کھکھری ڈانس، گتکا، ملّ کھمب، کلاری پیتو، تھنگٹا) اور ملٹری ٹیٹو (پیراموٹر گلائیڈنگ، ہاٹ ایئر بیلون، ہارس شو، موٹر سائیکل ڈسپلے، ایئر واریر ڈرل، نیوی بینڈ) کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ گرینڈ فینالےمیں مشہور گلوکار جناب کیلاش کھیر کی پرفارمنس شامل ہے۔
اس فیسٹول کا مقصد ملک کے بہادروں کی قربانیوں کو یاد کرنا اور بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانا ہے جو ہندوستان کو بہت منفرد اور متنوع بناتا ہے۔ اس کا مقصد نیتا جی سبھاش چندر بوس کی بہادری کو یاد کرنا ، ہندوستان کے سچے جذبے کو اختیار کرنا اور ایک مضبوط اور خوشحال ’نیو انڈیا‘ کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ وزارت دفاع اور قبائلی امور کی وزارت مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کر رہی ہیں، جس میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعہ کوآرڈینیٹنگ ایجنسی کے فرائض انجام دیئے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-201
(Release ID: 1889387)
Visitor Counter : 195