وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا افتتاح کیا


جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے ملک  کی تعمیر میں این سی سی کے تعاون کی ستائش کی

Posted On: 07 JAN 2023 1:54PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے 7 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر، تینو ں افواج  یعنی  بری فوج، بحریہ اور فضائیہ سے تیار کردہ این سی سی کیڈٹس کے دستے نے نائب صدر  جمہوریہ کو گارڈ آف آنر  پیش  کیا  ۔ نائب صدر جمہوریہ نے پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔

کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے ہمارے نوجوان طلباء میں کردار، کامریڈ شپ اور بے لوث خدمت کے جذبے کو ابھار کر کی جانے والی  ملک کی تعمیر میں این سی سی کے تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی نے  گزشتہ برسوں میں  جوش و لولے سے بھرپور اور  ڈسپلن کے پابند نوجوانوں کا  ایک حقیقت میں زندگی سے بھرپور اور  متنوع کیڈر  تیار کیا ہے  جو زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کام کر رہا رہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی تنظیم  این سی سی کے لیےاور خاص طور پر  کیڈٹس کے لیے  کرتویہ پتھ پر امرت کال میں  مظاہرہ کرناایک  یاد گار لمحہ ہوگا، جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

جناب جگدیپ دھنکھڑ نے ’’ہال آف فیم‘‘ کا بھی دورہ کیا، جس کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی ہے اور فلیگ ایریا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوجوان کیڈٹس کی اپنی اپنی ریاستوں کے بارے میں بریفنگ سنی اور ان کے تیار کردہ فلیگ ایریاز  میں دکھائے گئے مختلف سماجی موضوعات کی تعریف کی۔

نائب صدر کو اس موقع پر ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کی رکنیت دی۔

چوہترویں  ویں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ (آرڈی سی) 2023 کا آغاز  2 جنوری 2023 کو دہلی کینٹ کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں ہوا۔ ایک ماہ چلنےوالے اس کیمپ میں  تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 710 لڑکیوں سمیت کل 2,155 کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں۔

کیمپ میں نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 19 دوست ممالک کے کیڈٹس اور افسران بھی شرکت کریں گے۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے کیڈٹس ثقافتی مقابلوں، قومی یکجہتی سے متعلق بیداری  پروگراموں اور مختلف ادارہ جاتی تربیتی مقابلوں جیسی متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ این سی سی کے مارچ کرنے والے دو دستے 26 جنوری 2023 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ ان بے شمار اور پرکشش سرگرمیوں کا اختتام 28 جنوری 2023 کی شام کو وزیر اعظم کی ریلی کے ساتھ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-200         



(Release ID: 1889379) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil