نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت بھونیشور میں مشن اولمپک سیل کے اراکین کی میٹنگ منعقد کرے گی؛ اراکین، انڈیا بمقابلہ ویلز ہاکی ورلڈ کپ میچ میں بھی شرکت کریں گے
Posted On:
06 JAN 2023 7:22PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکی وزارت (ایم وائی اےایس) 20 جنوری 2023 کو بھونیشور، اڈیشہ میں مشن اولمپک سیل (ایم او سی) میٹنگ کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ ایم اوسی ہر مہینے ٹاپ ایتھلیٹس کے انتخاب، ان کی کارکردگی کی نگرانی اور تشخیص اور ایم وائی اےایس کی طرف سے مالی مدد کے لیے ایلیٹ ایتھلیٹس کی تجاویزکی منظوری کے لیے میٹنگ کرتا ہے۔
سابق ایتھلیٹس انجو بوبی جارج، انجلی بھاگوت، ورین راسکونہا، یوگیشور دت، تروپتی مرگنڈے، مونالیسا برواہ سمیت اراکین اور دیگر بھی میٹنگ کے لیے اپنے دورےکے موقع پر جاری ہاکی ورلڈ کپ میچ میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ ممبران 19 جنوری کو ہندوستان کو ویلز ے خلاف اپنے آخری گروپ کے مرحلے کے میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔
بھونیشور میں ہونے والی میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انجی بوبی جارج نے کہا کہ’’میں بھونیشور میں ایم او سی میں شرکت کرنے کا منتظر ہوں۔ ایم او سی کے اراکین کے طور پر، ہم، کھلاڑیوں کی تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی شرکت کی منظوری دیتے ہیں، تاہم یہ پہلی بار ہوگا کہ ایم او سی کے اراکین کے طور پر ہم سب کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھیں گے۔ اس سے ہمیں ان کی کارکردگی کا بصری طور پر اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے سفر کا ایک حصہ بننے کا موقع ملتا ہے‘‘۔
عام طور پر، ہندوستان بھر سے ایم او سی کے اراکین، ٹی او پی ایس سے متعلق ایجنڈوں پر بات چیت کرنے کے لیے ، ہر ماہ دہلی کا سفر کرتے ہیں۔ کووڈ-19 کے پھیلنےکے عروج کے دوران ، میٹنگوں کو ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر منتقل کردیا گیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لاک ڈاؤن کے بعد میٹنگوں نے ایک ہائیبرڈ طریقہ کار اپنایا ہے جس میں ہر مہینے میں ایک میٹنگ ورچوئل طور پر منعقد کی جاتی ہے جبکہ دوسری میٹنگ شخصی میٹنگ کے طور پر ہوتی ہے۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.19
(Release ID: 1889333)
Visitor Counter : 130