وزارت دفاع

یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات کے لیے پاسوں کی تقسیم اب ڈیجیٹل ہوگئی ہے


دفاع کے وزیرمملکت نے مہمانوں کو ای دعوت نامے فراہم کرنے اور عام لوگوں کو ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے لیے دعوت نامہ مینجمنٹ پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 06 JAN 2023 1:23PM by PIB Delhi

حکومت کے ای-گورننس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، 06 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں، دفاع کے وزیرمملکت اجے بھٹ نے، یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے, اب سے معززین/مہمانوں کو ای-دعوت نامے فراہم کرنے اور عام لوگوں کو ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے کے لیے ایک آن لائن انویٹیشن مینجمنٹ پورٹل (www.aamantran.mod.gov.in) کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل معززین اور ان کے مہمانوں کو آن لائن پاس جاری کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور عام لوگوں کے لیے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر ٹکٹ آن لائن خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آمنترن پورٹل،اس پورے عمل کو صارف دوست، ماحول دوست بنائے گا اور حکومت اور عام لوگوں کے درمیان خلیج کو ختم کرے گا۔ تفصیلی عمل کو درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اجے بھٹ نے پورٹل کو ڈیجیٹل انڈیا پہل میں ایک اور سنگ میل اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ای گورننس ماڈل کے تصور کی طرف ایک قدم قرار دیا جو آسان، موثر، کم لاگت اور ماحول دوست طرز حکمرانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے عہدتئیں پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ڈیجیٹل انڈیا' اور 'کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس'، حکومت اور لوگوں کو ایک ساتھ یکجا رہے ہیں۔ دفاع کےوزیر مملکت نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ دعوتی پورٹل لوگوں کے لیے یوم جمہوریہ کی تقریبات (آر ڈی سی) کے لیے ٹکٹ خریدنے میں آسانی پیدا کرے گا اور پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کاغذ کی بہت زیادہ بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل آر ڈی سی کو مزید محفوظ بنائے گا۔

  • آمنترن پورٹل میں درج ذیل خصوصیات شامل ہیں:
  • بہتر سیکورٹی کے لیے کیوآر کوڈ پر مبنی تصدیق۔
  • ای میلز/ ایس ایم ایس کے ذریعے پاس/ٹکٹ کی ڈیجیٹل ترسیل۔
  • ناقابل منسوخی اور ناقابل منتقلی ٹکٹ۔
  • مدعو کرنے والوں سے قبولیت حاصل کرنے کے لیے پاسز کے لیے آر ایس وی پی کا اختیار
  • مستقبل کے واقعات کے بہتر انتظام کے لیے تقریب کے بعد اعدادوشمار کے تجزیات۔

پورٹل کے ذریعے ای دعوت نامے کی توسیع کے علاوہ، ٹکٹوں کی خریداری کے لیے بوتھ/کاؤنٹر درج ذیل مقامات پر قائم کیے جائیں گے، جہاں وزارت دفاع کے ذریعے آن لائن ٹکٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • سینا بھون (گیٹ نمبر 2)
  • شاستری بھون (گیٹ نمبر 3)
  • جنتر منتر (مین گیٹ کے قریب)
  • پرگتی میدان (گیٹ نمبر 1)
  • پارلیمنٹ ہاؤس (استقبالیہ دفتر) – ارکان پارلیمنٹ کے لیے خصوصی کاؤنٹر (18جنوری2023 کو کھلے گا)

اوقات قبل ازدوپہر (1000 بجے سے 1230 بجے) اور دوپہر (1400 بجے سے 1630 بجے) ہوں گے۔ تفصیلی ہدایات کی تفصیل کے لیے www.mod.gov.in, www.indianrdc.mod.gov.in. ملاحظہ کریں۔

*****

U.No.182

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1889253) Visitor Counter : 114