ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہندوستان کے 242 اضلاع میں 9 جنوری 2023 کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
06 JAN 2023 2:14PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- کئی مقامی کاروباری اداروں اور تنظیموں کو میلے کا حصہ بننے اور ہندوستان کے نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
- لوگ میلے کے لیے https://www.apprenticeshipindia.gov.in/ پر جا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور میلے کا قریب ترین مقام تلاش کر سکتے ہیں۔
اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت 9 جنوری 2023 کو ہندوستان کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 242 اضلاع میں پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ (پی ایم این اے ایم) کا اہتمام کر رہی ہے۔
کئی مقامی کاروباری اداروں اور تنظیموں کو اپرنٹس شپ ٹریننگ کے ذریعے مقامی نوجوانوں کے کیریئر کو شکل دینے کے مقصد سے مناسب مواقع فراہم کرانے کے لئے اس اپرنٹس شپ میلے کا حصہ بننے کےلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ اس میلے میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی متعدد کمپنیوں کی شرکت کریں گی۔ حصہ لینے والی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر ممکنہ اپرنٹسز سے ملنے اور موقع پر ہی درخواست دہندگان کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا، جس سے انہیں اپنی روزی روٹی کو مضبوط کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔
لوگ میلے کے لیے https://www.apprenticeshipindia.gov.in/ پر جا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور میلے کا قریب ترین مقام تلاش کر سکتے ہیں۔ پانچویں کلاس سے بارہویں کلاس تک پاس کرنے والے ایسے امیدوار جو ہنر مندی کی تربیت کے سرٹیفکیٹ رکھتے یا آئی ٹی آئی ڈپلومہ یافتہ ہیں یا گریجویٹ ہیں، وہ اس اپرنٹس شپ میلے میں درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں اپنے بایو ڈاٹا کی تین کاپیاں، تمام مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کی تین کاپیاں، فوٹو آئی ڈی (آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور پاسپورٹ سائز کے تین فوٹو گراف متعلقہ مقامات پر ضرور لے آئیں۔ جو لوگ پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں، ان سے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ میلے کے مقام پر پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس میلے کے ذریعے امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے، جس سے تربیتی سیشن کے بعد ان کی ملازمت حاصل کرنے کی صلاحیت کی شرح میں بہتری آئے گی۔
پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کے بارےمیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ہنر اور علم کسی ملک کی اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کی محرک قوتیں ہیں۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اعلیٰ اور بہتر مہارتوں کے حامل ممالک کام کی نئی دنیا کی جانب سے ہمارے سامنے آنے والے چیلنجوں اور مواقع کو زیادہ مؤثر طریقے سے ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپرنٹس شپ پروگراموں کے ذریعے ہم ایک لچکدار اور باصلاحیت افرادی قوت تیار کرنا چاہتے ہیں جو اپنی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنانے اور ہندوستان کے اقتصادی انجن کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم این اے ایم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں اپرنٹس شپ کے خواہشمندوں اور آجروں کی میٹنگ کو تیز رفتار سے کام کیا جاسکتا ہے اور خواہشمندوں کو آجروں کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کرنے موقع م ملتا ہے جس سے انہیں اس صنعت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے جس میں وہ تربیت اور ایک کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ میلے صحیح مواقع کی تلاش میں نئے آنے والوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، کاروباری اداروں، برادریوں اور خاندانوں کو بہت زیادہ فوائد فراہم کراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام پروفیشنل اور تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس میلے کا حصہ بنیں جہاں انہیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے ایک بہتر کیریئر کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔
ملک میں ہر مہینے کے دوسرے پیر کو اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں منتخب افراد کو نئی مہارتیں حاصل کرنے کے لیے حکومت کے معیار کے مطابق ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اپرنٹس شپ کو ہنر مندی کی نشوونما کا سب سے پائیدار ماڈل سمجھا جاتا ہے اور اسے اسکل انڈیا مشن کے تحت بڑا فروغ مل رہا ہے۔
حکومت اپرنٹس شپ ٹریننگ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے کوشاں ہے اور اس مشن کو پورا کرنے کے لیے پی ایم این اے ایم کو اداروں اور طلبہ کی شرکت بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ نوجوانوں کو شرکت کرنے والی کمپنیوں میں موجود مختلف مواقع کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرا رہا ہے۔
مزید معلومات کے لیے: https://www.msde.gov.in/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-180
(Release ID: 1889229)
Visitor Counter : 157