ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے  پورے مہینہ   کل ہند  مہم  چلائی گئی


Posted On: 06 JAN 2023 3:30PM by PIB Delhi
  • خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں سفر کرنے / داخل ہونے پر5100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
  • معذور افراد کے لیے مخصوص کوچوں پر قبضہ کرنے / داخل ہونے پر 6300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کو ریلوے املاک، مسافروں، مسافر ایریا کی حفاظت اور ان سے متعلق معاملات  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مسافروں کو بغیر کسی پریشانی کے سفر  کرنے کی سہولت فراہم  کرنے اور ان میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے، آر پی ایف نے ایک ماہ طویل کل ہند  مہم کا آغاز کیا جس میں (i) خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص کوچوں میں غیر مجاز داخلے  (ii) خواجہ سراؤں کی جانب سے پریشان کئے جانے، بھیک مانگنے اور وصولی  اور (iii) جنرل کوچز میں غیر مجاز افراد کی طرف سے سیٹ گھیرے جانے کے خطرے کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مہم کے دوران 5100 سے زائد افراد کو خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں سفر کرنے/داخل ہونے ، 6300 سے زائد افراد کو معذور افراد کے لیے مخصوص کوچوں پر قبضے کرنے/داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا اور ایسے افراد کے خلاف ریلوے ایکٹ کی متعلقہ  ضابطوں کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔ مجرمین جس کے دوران  جرمانے کے طور پر  بالترتیب  6.71 لاکھ  روپے  اور  8.68 لاکھ روپے  وصول کیے گئے۔

خاص طور پر کچھ خواجہ سراؤں کی طرف سے ٹرینوں میں پریشان کئے جانے اور مسافروں کے ساتھ ان کی بدسلوکی کے  بارے میں  متعدد شکایات اکثر ملتی رہی ہیں۔ اس مہم کے دوران بھرپور کوشش کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث 1200 سے زائد خواجہ سراؤں کو پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ریلوے ایکٹ کے ضابطے کے  تحت ان سے 1.28 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے۔

مزید یہ کہ لمبی دوری کی ٹرینوں کے جنرل کوچوں میں سیٹ گھیرنے کے خطرے کو روکنے کے لیے مہم چلائی گئی۔ تولیہ پھیلانے/سیٹ گھیرنے میں ملوث 36 افراد کی نشاندہی کی گئی اور انہیں  گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

آر پی ایف کے فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں  کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسی مہمات جاری رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-179


(Release ID: 1889197) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu