الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو  کل  2022 کے ڈجیٹل انڈیاایوارڈس تفویض کریں گی

Posted On: 06 JAN 2023 12:36PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو ، 7جنوری  2023کو یہاں 2022کے فاتح افراد کو  ڈجیٹل انڈیا ایوارڈس پیش کریں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016CHI.jpg

حکومت ہند نے ڈجیٹل انڈیا پروگرام کو بھارت  کو ڈجیٹل لحاظ سے ایک بااختیار سماج میں تبدیل کرنے اور علم ودانش کی ایک معیشت  بنانے کا تصورپیش کیاہے ۔ ڈجیٹل انڈیاایوارڈس(https://digitalindiaawards.gov.in) کی بدولت  سبھی سطحوں پرحکومت کے اداروں کے ذریعہ  اختراعی ڈجیٹل  پہل قدمیوں کی حوصلہ افزائی اورعزت افزائی ہوتی ہے ۔ ڈی آئی اے 2022کا مقصد ، نہ صرف سرکاری اداروں بلکہ اسٹارٹ اپس اوربنیادی سطح پرڈجیٹل  پیش قدمیوں کی ، ڈجیٹل انڈیا بھارت  کے وژن کو حقیقت  کی شکل دینے کی ترغیب اورتحریک فراہم کرناہے ۔

الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی ، مواصلات  اورریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  (میئتی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما اوردیگر اہم اورسرکردہ شخصیات نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی  اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

یہ تقریب 7جنوری 2023کو دن میں گیارہ بجے شروع ہوگی اوردوردرشن اس کو براہ راست نشرکرے گا ، اس کے علاوہ این آئی سی  سوشل میڈیا پلیٹ فارموں  پربھی اسے براہ راست نشرکیاجائے گا۔

این آئی  سی  کی ویب سائٹ - http://webcast.gov.in/digitalindiaawards

یوٹیوب - https://www.youtube.com/nationalinformaticscentre

ٹوئیٹر- https://twitter.com/NICMeity

فیس بک - https://www.facebook.com/NICIndia

ڈجیٹل انڈیا ایوارڈس ، نیشنل پورٹل آف انڈیا (https://india.gov.in) کی سرپرستی میں قائم کئے گئے تھے ۔ جوحکومت ہندکے اداروں کے ذریعہ  سبھی سطحوں  پرفراہم کی جانے والی اطلاعات  اورخدمات تک سنگل ونڈو رسائی فراہم کرتاہے ۔

ڈجیٹل انڈیاایوارڈس کے لئے انتخاب کے عمل  میں ، راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) کے ذریعہ سرکاری اداروں کی جانب ڈجیٹل پہل قدمیوں کی نامزدگیاں شامل ہیں ۔ ان کا انتظام اوربندوبست داخل امور  کی وزارت  کے ڈائریکٹرجنرل برائے ایوارڈس کرتے ہیں ۔  یہ یونیفائیڈ  پورٹل ، عزت مآب وزیراعظم کی جانب سے سبھی قومی ایوارڈس سے متعلق انتظامات کے لئے دی گئی ہدایات پرتیارکیاگیاہے ۔

ان ایوارڈس کے لئے مرکزی حکومت کی وزارتیں /محکمے / دفاتر/تنظیمیں ، ریاستی سرکاروں کے محکمے /دفاتر/تنظیمیں ، ضلع انتظامیہ اور بیرون ملک بھارتی مشن ، درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

ساتویں ایوارڈس کااعلان ، درج ذیل سات زمروں کے تحت کیاگیاتھا۔

  1. شہریوں  کو ڈجیٹل لحاظ سے بااختیار بنانا :ڈجیٹل وسائل تک  کسی بھی وقت اورکہیں بھی عام رسائی کا اعتراف  اور رہن سہن میں سہولت  پیداکرنے کی غرض سے اشتراکی حکمرانی اورڈجیٹل خواندگی میں تال میل اوراشتراک کو فروغ دینا ۔

ایوارڈ

فاتحین

Platinum

e-NAM (Ministry of Agriculture and Farmers Welfare)

Gold

Transport Mission Mode Project (eTransport) (Ministry of Road Transport and Highways)

Silver

Judgment Search Portal (e-Committee, Supreme Court of India)

2- بنیادی سطح  پرڈجیٹل  پہل قدمیاں :ان پہل قدمیوں کا اعتراف کرنا ، جن میں ڈجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال کیاجاتاہے یعنی مصنوعی ذہانت –آئی اے ، بلاک چین ، ڈرونز ، آئی اوٹی ، ایم ایل ، جی آئی ایس وغیرہ ۔

ایوارڈ

فاتحین

Platinum

e-Vivechna App (Madhya Pradesh)

Gold

DeGS Computer Basic Training (Jharkhand)

Silver

Ksheerasree Portal (Kerala)

3- کاروبار کرنے میں سہولت  کے لئے ڈجیٹل پہل قدمیاں :کاروباری  سرگرمیوں کے قیام ، انعقاد اور کام کاج اورکارروائیوں میں وقت ، لاگت اور کوششوں  میں کمی کرنے کی غرض سے اہم اثرات پیداکرنے والی ڈجیٹل پہل قدمیوں کی عزت افزائی کرنا۔

 

ایوارڈ

فاتحین

Platinum

Smart Cities Mission (Ministry of Housing and Urban Affairs)

Gold

Central Board of Secondary Education (CBSE)

Silver

Center for e-governance (Karnataka)

4-سماجی  اقتصادی ترقی کے لئے ڈیٹاکاساجھا اوراستعمال :وزارتوں / محکموں /تنظیموں ، ریاستوں ، اسمارٹ  شہروں اورشہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ سرکاری ڈیٹا کی فراہمی کا اعتراف  کرنا ، تاکہ ملک میں تجزیہ ، فیصلہ سازی ، جدت طرازی ، اقتصادی  ترقی اور مفاد عامہ کے لئے ایک درخشاں ڈیٹا ایکونظام تیارکیاجاسکے ۔

 

ایوارڈ

فاتح –ریاستیں

Platinum

Duare Sarkar (West Bengal)

Gold

e-Services Manipur (Manipur)

 

ایوارڈ

فاتحین  -مرکزی وزارتیں ، محکمے

Platinum

ICEGATE Portal (Ministry of Finance, Department of Revenue)

Gold

eShram (Ministry of Labour and Employment)

5-سرکاری ڈجیٹل پلیٹ فارمس –مرکزی وزارتیں ، محکمے اورریاستیں :سرکاری ڈجیٹل پلیٹ فارمس کے ڈیزائن اورنفاذ میں عمدگی کی عزت افزائی کرنا۔

ایوارڈ

فاتحین

Platinum

Digital Workforce Management System (Kerala)

Gold

Smart Nutrient Management of the Soil (Telangana)

Silver

Digital Deposit Refund System (Uttarakhand)

6-جی آئی جی ڈبلیو اوردسترس یارسائی سے متعلق رہنما ہدایات  تعمیل کرنے والی بہترین ویب اورموبائل پہل قدمیاں :کسی بھی آلہ یا پرزہ تک بلارکاوٹ  کوش اسلوبی کے ساتھ مفت رسائی اور مفید مواد کو یقینی بنانے سے متعلق ویب اور موبائل پہل قدمیوں کا اعتراف کرنا ۔

ایوارڈ

فاتحین

Platinum

Bilaspur District Website (Chhattisgarh)

Gold

Website of Kottayam District (Kerala)

Silver

Website of Central Institute of Petrochemicals Engineering and Technology (Ministry of Chemicals and Fertilizers, Department of Chemicals and Petro-chemicals)

 

 

 

   
   
   

**********

Kanpur (U.P.) who lost his right leg in a train accident (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -178

 



(Release ID: 1889135) Visitor Counter : 110