کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فارماسٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائس بیورو آف انڈیا نے جن  اوشدھی چون پراش اسپیشل لانچ کیا


چون پراش اسپیشل تمام جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب ہوگا

Posted On: 05 JAN 2023 6:52PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی ) کے تحت آج نئی دہلی میں ایک نیا پروڈکٹ جن اوشدھی اسپیشل چون پراش لانچ کیا گیا۔ فارماسٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائس بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی) کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب روی ددھیجچ نے اس نئے پروڈکٹ کو جانچ کیا۔ چون پراش اسپیشل اب پورے ملک کے تمام جن اوشدھی کیندروں پر مناسب قیمت پر دستیاب ہوگا۔ چون پراش اسپیشل ایک طاقتور اینٹی آکسی ڈینٹ پیسٹ ہے۔ جسے تقریبا پچاس جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات کے مرکب سے تیار کیا جاتا ہے۔

تمام لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے مقصد سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی ) کا آغاز 2015 میں فارماسٹیکل محکمہ ، کیمکل اور فرٹیلائزر کی وزارت ، بھارت سرکار کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی )کی نفاذ ایجنسی فارماسٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے پورے ہندوستان میں اس اسکیم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ موجودہ وقت میں پورے ملک میں 9 ہزار سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے جاچکے ہیں۔ اس اسکیم کا نفاذ کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے رواں مالی سال میں اب تک 869.12 کروڑ کی فروخت کی جاچکی ہے اور اس مالی سال میں اسے 1200 کروڑ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں ان نو ہزار کیندروں میں 1759 سے زیادہ دوائیں اور 280 سرجیکل آلات دستیاب ہیں۔ جن میں سودھیا سنیٹری پیڈ بھی شامل ہیں۔ جنھیں ایک روپے فی پیڈ کی شرح سے بیچا جاتا ہے۔ جن اوشدھی دواؤں کی قیمتیں عام طور پر برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں سے پچاس فیصد ۔90 فیصدکم ہوتی ہیں۔ اور جو کھلے بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ کل ملا کر پچھلے آٹھ برسوں میں عام لوگوں کے تقریبا 18000 کروڑ روپے کی مجموعی بچت ہوئی۔ جس کا کریڈٹ اس عظیم اسکیم کو جاتا ہے۔

****

ش ح۔ج ق۔س ا

U.No:16


(Release ID: 1889060) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu