جل شکتی وزارت

اقوام متحدہ نے نمامی گنگے پہل کو فطری دنیا کا احیاء کرنے کے 10سرکردہ  عالمی بحالی  پروجیکٹوں  میں سے  ایک کے طورپر تسلیم کیا


این ایم سی جی کے ڈائریکٹرجنرل نے کنیڈا کے شہر مونٹریال میں   حیاتیاتی تنوع سے متعلق   کنونشن کے  فریقوں کی  15ویں کانفرنس  کے دوران ایک تقریب میں ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 15 DEC 2022 12:30PM by PIB Delhi

اقوام متحد ہ نے   بھارت کے مقدس دریا گنگا کے احیاء کرنے کی نمامی گنگے پہل کو ، فطری دنیا  کا احیاء کرنے کے  10سرکردہ عالمی بحالی پروجیکٹوں میں سے ایک  کے طورپر تسلیم کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ 14دسمبر  2022 کو عالمی یوم بحالی کے موقع پر کنیڈا کےشہر مونٹریال میں   حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے   فریقوں کی 15ویں کانفرنس   ( کوپ 15 ) کےدوران  ایک تقریب میں  نمامی گنگے  کے ڈائریکٹر جنرل  جناب  جی اسوک کمار  نے  حاصل کیا۔ نمامی گنگے کودنیا کے  70 ملکوں کے  اس طرح کے  150سے زیادہ  اقدامات  میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کو  ماحولیاتی بحالی  سے متعلق   اقوام متحدہ کی دہائی   کے بینر تلے منتخب کیا گیا ہے ،جو  اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق پروگرام یو این ای پی  اور  اقوام متحدہ  کی خوراک اور زراعت کی تنظیم ایف اے او  کی طرف سے   ایک عالمی  تحریک  ہے۔اسے کرہ ارض میں قدرتی جگہوں   کی ابتر ہوتی ہوئی حالت کو روکنے اور  ان کی بحالی کرنے   کے لئے  تیار کیا گیا ہے۔نمامی گنگے سمیت  تسلیم شدہ اقدامات   کو اقوام متحدہ کی حمایت ،رقوم  اور  تکنیکی مہارت حاصل ہوسکے گی۔

  • نمامی گنگے کو دنیا کے 70 ملکوں سے اسی طرح کے  150سے زیادہ  اقدامات میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
  • یہ اعتراف ان مربوط کوششوں کا ثبوت ہے ، جو   ماحولیات کی بحالی  کے لئے  حکومت ہند  کے  صاف ستھری گنگا سے متعلق قومی مشن کی طرف سے کی جارہی ہیں: ڈی جی ، این ایم سی جی جناب جی اسوک کمار۔
  • وزیراعظم نریندر مودی نے  دریائے گنگا کے احیاء کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے  2014 میں نمامی گنگے پروگرام کا آغاز کیا تھا اور  اس دریا کو صاف کرنے کی یقین دہانی کے لئے  پانچ ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے کی عزم کیا تھا۔
  • نمامی گنگے پروگرام کے تئیں  غیر متزلزل عزم  کے تحت  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں   قومی گنگا کونسل    قریبی نظر رکھتی ہے اور اس کا جائزہ  جناب گجیندر شیخاوت لیتے رہتے ہیں ، جو جل شکتی کے مرکزی وزیر ہیں۔
  • وزیر اعظم  کے ہاتھوں موصول شدہ تحفو ں کو  سرکاری بولی میں سالانہ طورپر رکھا جاتا ہے ،جس کی کل آمدنی   صاف ستھری گنگا کے فنڈ   کو دے دی جاتی ہے۔ خاص  طور پر دریائے گنگا کو صاف کرنے میں حکومت کی کوششوں میں عوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے ۔

نمامی گنگے کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اسوک کمار نے کہا کہ نمامی گنگے کو  دنیا میں  ماحولیات کی بحالی کے دس سرکردہ پروجیکٹوں میں سے ایک تسلیم کیا جانا ،دریاؤں کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے حکومت ہند  کے صاف ستھری گنگا کے قومی  مشن کی طرف سے جاری مربوط کوششوں   کا ثبوت ہے۔ مجھے امیدہے کہ ہماری ان کوششوں سے   دنیا بھر کے اسی طرح کے دیگر پروجیکٹوں کے لئے ایک نقش راہ فراہم  ہوگا۔

جناب کمار نے کنیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک جلسے میں  بھی شرکت کی ،جس کا اہتمام اس موقع پر ماحولیاتی بحالی کی یوتھ ٹاسک فورس  سے  متعلق  یواین ڈیکیڈ   نے کیا تھا۔  بھارت کے 135  ارب عوام اور وزیر اعظم نریندر مودی   کی طرف سے   اظہار تشکر کرتے ہوئے  جناب کمار نے  عالمی بحالی فورم  ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی نظام یو این ای پی اور  خوراک وزراعت تنظیم کا شکریہ اد ا کیا کہ انہوں نے  نمامی گنگے کو   دنیا کے دس  سرکردہ بحالی پروگراموں میں چن کر  بھار ت کو اعزاز بخشا ۔

انہوں نے بتایا کہ نمامی گنگے پروگرام   اس وقت شروع کیا گیا تھا جب جناب نریندر مودی نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اس سے پہلے انہوں نے دریائے گنگا کے احیا کی  ضرورت کا  اعتراف کیا تھا اور  اس کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم مختص کرنے کا عزم کیا تھا۔

 جناب کمار نے کہا کہ این ایم سی جی نے  ایک مجموعی اور کثیر شعبہ جاتی  طریق کار  اختیار کیا ،جس کے تحت  دریاؤں کے  ماحولیاتی نظام اور اس کی صحت کے جامع  تحفظ کے لئے اختراعی طور طریقے اختیارکئے گئے ۔

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ نمامی گنگے   ایک  لازمی  جزو ارتھ گنگا ہے جس کا مقصد  سماجی اور اقتصادی – دریاؤ ں  کے پاس رہنے والے لوگوں کے رابطوں  کو مستحکم بنانا ہے۔

ڈی جی نے زور دے کر کہا کہ نمامی گنگے  پروگرام   ہمارے  سرکردہ  سیاسی افسروں   کا ایک بھرپور عزم ہے ،جو  اتنے  بڑے پیمانے پر ماحولیاتی باز آبادکاری پروگراموں کی کامیابی کے لئے لازمی ہے۔

جناب کمار نے یہ بھی  کہا کہ رافٹنگ  مہم  ، سائیکلا تھونس   ، ہیکاتھونس   ، نوجوان ذہنوں  میں جذبہ پیدا کرنا  جیسی  مختلف   سرگرمیاں   ، نوجوان  نسل کو راغب کرنے کے لئے  انجام دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمامی گنگا کے تحت   لوگوں  کو  اور خاص طورپر نوجوانوں کو  اس عمل میں شامل کرنے  کی ضرورتوں سے واقف ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات  کا اختتام کیا کہ نمامی گنگے  ہمارے لئے محض  جذبے کا وسیلہ نہیں  ہے بلکہ  ماحولیاتی تحفظ  کے لئے  ماں گنگا کو ایک عاجزانہ نذرانہ  بھی ہے ۔

 یواین ای بی  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب انگیر اینڈ رسن نے کہا کہ  نمامی گنگے ،دریائے گنگا کے  احیا کی ایک کوشش ہے  ، جو  بھارت میں لاکھوں  لوگوں کے لئے  زندگی جینے کا وسیلہ ہے۔ بحالی کے اس کام کے مثبت اثرات کو  کسی بھی طرح کمتر نہیں سمجھا جاسکتا ۔

Image

*************

 

ش ح۔اس ۔ رم

U-92



(Release ID: 1888505) Visitor Counter : 108