وزارت دفاع
رکشا منتری نے اروناچل پردیش میں ایک تقریب کے دوران سات سرحدی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پلوں اور سڑکوں سمیت 724 کروڑ روپے مالیت کے 28 بی آر او بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیے
لداخ اور میزورم میں تین وی سیٹ پر مبنی ٹیلی میڈیسن نوڈس کا بھی افتتاح کیا گیا
’’یہ پروجیکٹ دفاعی تیاریوں اور سماجی و اقتصادی پیش رفت کے لیے سرحدی علاقوں کی ترقی کے واسطے حکومت کے عزم کا ثبوت ہیں‘‘
ہندوستان جنگ میں یقین نہیں رکھتا، لیکن اگر مجبور کیا گیا تو ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں: جناب راجناتھ سنگھ
Posted On:
03 JAN 2023 1:25PM by PIB Delhi
رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 3 جنوری 2023 کو اروناچل پردیش میں الونگ-ینکیونگ روڈ پر واقع سیوم برج پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 724 کروڑ روپے مالیت کے 28 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ پروجیکٹوں میں شمالی اور شمال مشرقی علاقوں کی سات سرحدی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پل، سیوم برج سمیت 22 برج ، تین سڑکوں کے اور تین دیگر پروجیکٹ شامل ہیں ۔ ان میں لداخ میں آٹھ پروجیکٹ ، اروناچل پردیش میں پانچ؛ جموں و کشمیر میں چار؛ سکم، پنجاب اور اتراکھنڈ میں تین تین اور راجستھان میں دو پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، تین ٹیلی میڈیسن نوڈس ، دو لداخ میں اور ایک میزورم میں ، کا بھی افتتاح کیا گیا۔
رکشا منتری نے اپنے خطاب میں ان پروجیکٹوں کو سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت اور بی آر او کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت قرار دیا تاکہ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھایا جا سکے اور دور دراز کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح سرحدی علاقوں کو جوڑنا اور اس کے باشندوں کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقصد ایک مضبوط اور خود کفیل ’نیو انڈیا‘ کی تعمیر کرنا ہے تاکہ مسلسل بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو نے والے مستقبل کے چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے سامنا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کے سامنے آج کئی تنازعات ہیں۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے۔ یہ ہماری پالیسی ہے۔ حال ہی میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دنیا کی توجہ اس عزم کی جانب مبذول کراتےہوئے کہا تھا کہ ’یہ جنگ کا دور نہیں ہے‘۔ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم لڑیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک کو تمام خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔ ہماری مسلح افواج تیار ہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بی آر او ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے۔‘‘
رکشا منتری نے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے ملک کی سلامتی کو تقویت دینے میں بی آر او کے اہم رول کو مزید اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ’’حال ہی میں، ہماری افواج نے شمالی سیکٹر میں مؤثر طریقے سے دشمن کا مقابلہ کیا اور بہادری اور تندہی کے ساتھ حالات کا سامنا کیا۔ یہ خطے میں کافی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ یہ ہمیں دور دراز کے علاقوں کی ترقی کے لیے اور زیادہ تحریک دیتا ہے‘‘۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے دور دراز علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بی آر او کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک کا سیکورٹی نظام مضبوط ہوا ہے۔ مسلح افواج اور مقامی لوگوں کی مدد کے لیے آرگنائزیشن کی انتھک کوششوں کے واسطے، جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک نیا جملہ تیار کیا ’’بی آر او ملک کا برو (بھائی) ہے‘‘۔ ایک مشہور جملہ ’یہ منزل نہیں ہے، یہ سفر ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بی آر او کے لیے ایک سفر ہے اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان اس کی منزل ہونی چاہیے۔
الونگ-ینکیونگ روڈ پر ہونے والی تقریب میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم برج کا موقع پر افتتاح بھی کیا گیا، جب کہ دیگر پروجیکٹ ورچوئل طریقے سے قوم کے نام وقف کئے گئے۔ سیوم برج اروناچل پردیش میں دریائے سیوم پر ایک جدید ترین 100 میٹر لمبا کلاس 70 اسٹیل آرک سپر اسٹرکچر سیوم برج ہے۔
رکشا منتری نے تین ٹیلی میڈیسن نوڈس کا ای-افتتاح کیا، جو کہ وی سیٹ (ویری اسمال اپرچر ٹرمینل) سیٹلائٹ کمیونیکیشنز سسٹم کے ذریعے سروس ہسپتالوں سے جوڑے جائیں گے۔ یہ سیٹ کام وی سیٹ کمیونیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے سروس ہسپتالوں کے ماہرین کے ساتھ ٹیلی میڈیسن مشاورت کے ذریعے طبی اور سرجری سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لیے فوری طبی مدد فراہم کرے گا۔ یہ خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دور دراز کے سرحدی مقامات پر اپنے اہلکاروں کو طبی خدمات فراہم کرنے میں بی آر او کی منفرد کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ رکشا منتری نے امید ظاہر کی کہ یہ نوڈس مقامی لوگوں کی صحت سے متعلق ضروریات کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔
ان 28 پروجیکٹوں کے افتتاح کے ساتھ، جو 2022 میں مکمل ہوئے تھے، بی آر او کے 2,897 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے کل 103 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو سال میں قوم کے نام وقف کیا گیا ۔ پچھلے سال اکتوبر میں 2,173 کروڑ روپے مالیت کے 75 پروجیکٹوں کا افتتاح لداخ کے شیوک گاؤں سے رکشا منتری نے کیا تھا۔ سال 2021 میں، 2,229 کروڑ روپے کی مالیت کے بی آر او کے 102 ایسے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیے گئے تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس لگن اور تیز رفتاری کی ستائش کی جس کے ساتھ بی آر او نے مشکل مقامات پر مشکل موسمی حالات کے باوجود پچھلے کچھ سالوں میں ترقیاتی کام انجام دئے ہیں۔
اس موقع پر رکشا منتری نے نئی ٹیکنالوجیز پر ایک کمپنڈیم بھی جاری کیا۔ اس میں سڑکوں، پلوں، ایئر فیلڈز اور سرنگوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بی آر او کے ذریعہ اپنائی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل ہیں تاکہ منفی موسمی حالات کے ساتھ دور دراز اور مخالف خطوں کے اثرات کی ختم کیا جا سکے، جو سول انجینئرنگ کے کاموں کے معیار اور تکمیل کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے پر غیر ضروری طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلی جناب پیما کھنڈو، اروناچل ایسٹ کے رکن پارلیمنٹ جناب تاپیر گاؤ، جی او سی-ان-سی ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا اور جی او سی اسپیئر کور لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری نے اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-72
(Release ID: 1888342)
Visitor Counter : 210