الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی ) نے آدھار میں ’سربراہ خاندان‘ پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ  کی سہولت مہیا کی ہے


رہائشی اپنے خاندان کے سربراہ (ایس اوایف) کی رضامندی سے آدھار میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں

ایچ او ایف  سروس کی درخواست کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر کسی درخواست کو منظور یا مسترد کر سکتا ہے

ایچ او ایف پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ ان رہائشیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیےہے جن کے اپنے نام پر معاون دستاویزات نہیں ہیں

Posted On: 03 JAN 2023 12:32PM by PIB Delhi

ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے خاندان کے سربراہ (ایچ او ایف) کی رضامندی سے آدھار میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ایک رہائشی دوستانہ سہولت فراہم کی ہے۔

آدھار میں ایچ  او  ایف  پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ ایک رہائشی کے رشتہ داروں کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا جیسے کہ بچے، شریک حیات، والدین وغیرہ، جن کے پاس اپنے نام سے اپنے آدھار میں ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے معاون دستاویزات نہیں ہیں۔

یہ رشتے کے ثبوت کے دستاویز جیسے راشن کارڈ، مارک شیٹ، شادی کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ جمع کر کے کیا جا سکتا ہے جس میں درخواست دہندہ اور ایچ او ایف  دونوں کے نام اور ان کے درمیان رشتے اور ایچ او ایف کی طرف سےاو ٹی پی پر مبنی تصدیق شامل ہو۔ اگر رشتہ کے ثبوت کا دستاویز بھی دستیاب نہیں ہے تو یو آئی ڈی اے آئی رہائشی کو یہ موقع  فراہم کرتا ہے کہ وہ یو آئی ڈی اے آئی کے مقرر کردہ فارمیٹ میں ایچ او ایف کے ذریعہ  ایک خود اعلانیہ جمع کرائے۔

جبکہ ملک کے اندر مختلف وجوہات کی بنا پر لوگ شہروں اور قصبوں  میں منتقل  ہورہے ہیں، اس طرح کی سہولت لاکھوں لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ یہ انتخاب یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ تجویز کردہ ایڈریس کے کسی بھی درست ثبوت کے دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ ایڈریس اپ ڈیٹ کی سہولت کے علاوہ ہوگا۔ 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی رہائشی اس مقصد کے لیے ایچ او ایف بن سکتا ہے اور اس عمل کے ذریعے اپنا پتہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

’مائی آدھار‘ پورٹل (https://myaadhaar.uidai.gov.in) میں، ایک رہائشی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کے دوران اس آپشن کا انتخاب کر سکتا ہے۔ جس کے بعد رہائشی کو ایچ او ایف کا آدھار نمبر داخل کرنے کی اجازت دی جائے گی، جس کی صرف تصدیق کی جائے گی۔ ایچ اوایف کی مناسب رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے ایچ او ایف  کے آدھار کی کوئی دوسری معلومات اسکرین پر ظاہر نہیں کی جائے گی۔

ایچ او ایف کے آدھار نمبر کی کامیاب توثیق کے بعد، رہائشی کو رشتے کے ثبوت کا دستاویز اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

رہائشی کو اس خدمت کے لئے 50/ روپے فیس ادا کرنا ہوں گے۔ کامیاب ادائیگی پر، ایک سروس ریکوئسٹ نمبر (ایس آر این) رہائشی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، اور ایڈریس کی درخواست کے بارے میں ایچ او ایف کو ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔  ایچ او ایف کودرخواست کو منظور کرنا ہوگااور مائی آدھار پورٹل میں لاگ ان کرکے نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اپنی رضامندی دینی ہوگی اور درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

اگر ایچ او ایف اپنا پتہ شیئر کرنے سے انکار کرتا ہے، یا ایس آر این بنانے کے مقررہ 30 دنوں کے اندر قبول یا انکار نہیں کرتا ہے، تو درخواست بند کر دی جائے گی۔ اس آپشن کے ذریعے ایڈریس اپ ڈیٹ چاہنے والے رہائشی کو ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست کی بندش کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔ ایچ او ایف کے عدم قبول کی وجہ سے درخواست بند یا مسترد ہونے کی صورت میں یا کارروائی کے دوران مسترد ہونے کی صورت میں ،  رقم درخواست گزار کو واپس نہیں کی جائے گی۔

**********

ش ح۔ ا ک۔ ف ر

U. No.68



(Release ID: 1888269) Visitor Counter : 236