صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی  کےاندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈےپر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ اور جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا


زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی طور پر  اپنی آرٹی – پی سی آر جانچ رپورٹ کو ایئر سویدھا پورٹل میں اپ لوڈ کرنا ہوگا جو 72 گھنٹے پہلے کرائی گئی ہوں: ڈاکٹر مانڈویہ کا بیان

کووڈ سے متعلق مناسب طریقہ کارپر عمل اور مکمل طور پر کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری   کیا جانا مکمل طور پر ویکسین کروانے کی اہمیت کو واضح کرتا ہے

Posted On: 02 JAN 2023 9:42PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج  نئی دہلی کےاندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ کچھ ممالک میں کووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافروں کی اسکریننگ اور جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آرٹی -  پی سی آر ٹیسٹنگ  طریقہ کار اور ایئر سوویدھا پورٹل کا جائزہ لیا جس کا  آغاز یکم جنوری 2023  کو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن آفس (اے پی ایچ او) کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود افسران سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ6 زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی طور پر بھارت کا سفر شروع کرنے کے 72 گھنٹوں کے اندراندر اپنی منفی آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ رپورٹس کو ایئر سویدھا پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ دوسرے ممالک سے بھارت آنے والے مسافروں کی رینڈم جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے کسی بھی معاملے کی جینوم سکوینسنگ کی ترتیب کافوری طور پرپتہ لگایا جاسکےاورکسی بھی نئی قسم کے ویرئنٹس کوسمجھا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QZ7L.jpg

 

چین، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور امریکہ جیسے دنیا کے کچھ ممالک میں کووڈ-19کے  بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرصحت کے  مرکزی وزیر نے نئے اور ابھرتے ہوئے کووڈ-19 کے اسٹرینس کے خلاف تیار رہنے اور چوکنا رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دی اور لوگوں سے کووڈ کےمناسب رویے پر عمل کرنے اور کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی تاکید کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت ابھرتے ہوئے کووڈ-19 منظر نامے کے تناظر میں موثر تیاری اور انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NZ5R.jpg

 

صحت کے مرکزی وزیرنے بیرونی ممالک سے بھارت آنے والے مسافروں کے لئے  29 دسمبر 2022 کوپہلے ہی نظر ثانی شدہ رہنماخطوط جاری کردئے تھے ،جنہیں اس ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1887288

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.48



(Release ID: 1888210) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi