اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ کی  دسمبر کی ریکارڈ پیداوار

Posted On: 02 JAN 2023 5:32PM by PIB Delhi

مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ نے دسمبر 2022 میں 1,41,321 ٹن مینگنیج خام دھات کی اب تک کی دسمبر مہینے کی بہترین پیداوار درج کی ہے۔ اپنی درجہ بند صلاحیت کی سطح پر پیداوار سامنے لاتے ہوئے اس نے نومبر 2022 کے مقابلے میں پیداوار میں 18 فیصد کی حد تک اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ ماہ کے لیے نومبر 2022 کے مقابلے میں تقریباً 91 فیصد اضافے کے ساتھ 1,64,235 ٹن کی فروخت بھی شاندار رہی۔

image001F75E.jpg

مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے جنہوں نے 29 دسمبر 2022 کو بطور سی ایم ڈی ذمہ داری سنبھالی ہے، بتایا کہ مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ ٹیم کو اس طرح کی کارکردگی سامنے لانے کے لیے متحد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسے جاری رکھا جائے گا۔

مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ کے بارے میں: مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ ایک شیڈول-اے، منی رتن زمرہ اول کا مرکزی سرکاری زمرے کا صنعتی ادارہ ہے جو حکومت ہند کی اسٹیل کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ ملک میں مینگنیج خام دھات کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 45 فیصد ہے جو ریاست مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش میں گیارہ کانیں چلاتا ہے۔ کمپنی کا 2030 تک اپنی پیداوار کو تقریباً دوگنا کرکے 3.00 ملین ٹن کرنے کا پرجوش ارادہ ہے۔ مینگنیج اور انڈیا لمیٹیڈ ریاست گجرات، راجستھان اور اڈیشہکے علاوہ ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں میں بھی کاروباری مواقع کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1888125) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu