کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت اضافی 19 فرسٹ میل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس شروع کرے گی
مالی سال 2026-27تک نافذکیے جانے والے منصوبے
Posted On:
02 JAN 2023 2:55PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت 330 ملین ٹن (ایم ٹی) کی صلاحیت کے ساتھ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور ایس سی سی ایل کے لیے اضافی 19 فرسٹ میل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس شروع کرے گی اور یہ پروجیکٹ مالی سال26-27 تک نافذ کیے جائیں گے۔
وزارت نے پہلے ہی 18000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ، 526 ایم ٹی پی اے صلاحیت کے 55 ایف ایم سی پروجیکٹ (44 – سی آئی ایل، - 5ایس سی سی ایل اور 3 – این ایل سی آئی ایل) شروع کیے ہیں۔ جن میں سے 95.5 ایم ٹی پی اے صلاحیت کے آٹھ منصوبے (6-سی آئی ایل اور 2- ایس سی سی ایل) شروع ہو چکے ہیں اور باقی مالی سال 2025 تک شروع کر دیے جائیں گے۔
مستقبل میں موثر اور ماحول دوست کوئلے کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت، کوئلے کی کانوں کے قریب ریلوے سائڈنگز کے ذریعے فرسٹ میل کنیکٹیویٹی اور کوئلے کے میدانوں میں ریل نیٹ ورک کو مضبوط بنانے سمیت، کوئلہ کے قومی جامع منصوبہ کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے مالی سال 25 تک 1.31 ارب ٹن اور مالی سال 30 میں 1.5 ارب ٹن کوئلہ پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس تناظر میں، کوئلے کی نقل و حمل کی ترقی ضروری ہے جو لاگت کےاعتبارسے موثر، تیز رفتار اور ماحول دوست طریقے سے ہو۔
وزارت نے کانوں میں کوئلے کی سڑک کی نقل و حمل کو ختم کرنے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر تیار کرنے کی غرض سے ایک حکمت عملی تیار کی ہے اور ایف ایم سی منصوبوں کے تحت کوئلے کی مشینی نقل و حمل اور لوڈنگ کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ کول ہینڈلنگ پلانٹس (سی ایچ پیز) اور ریپڈ لوڈنگ سسٹم والے ایسآئی ایل اوز کی کرشنگ، کوئلے کا سائز اور تیز رفتار کمپیوٹر ایڈیڈ لوڈنگ جیسے فوائد حاصل ہوں گے۔
سن 2020-21میں ماحولیاتی تحقیق کے قومی ادارے(این ای ای آر آئی)، ناگپور کے ذریعے مطالعہ کیا گیا تھا۔ این ای ای آر آئی کی رپورٹ نے سالانہ کاربن کے اخراج کی بچت، ٹرکوں کی نقل و حرکت کی کثافت میں کمی اور 2100 کروڑ روپے سالانہ کی ڈیزل کی بچت کی نشاندہی کی ہے۔
*****
U.No.27
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1888101)
Visitor Counter : 134