وزارت خزانہ
ممبئی کسٹمز نے غیرقانونی مارکیٹ میں 538 کروڑروپے مالیت کی ضبط شدہ منشیات کا خاتمہ کیا
Posted On:
30 DEC 2022 3:19PM by PIB Delhi
ممبئی کسٹمزکے زون نمبر 3 نے آج نوی ممبئی میں واقع تلوجہ علاقے میں میسرز ممبئی ویسٹ مینجمنٹ لمٹیڈ کے انسینریشن کارخانے میں 140.57 کلوگرام وزن کی منشیات کا خاتمہ کیا۔بین الاقوامی غیرقانونی مارکیٹ میں ضبط شدہ ان منشیات کی قدر 538 کروڑروپے ہے۔
زون تین کے پرنسپل کمشنر راجیس سنن نے ضبط کی گئی منشیات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زون تین کے تحت تین کمشنریٹ کی طرف سے پکڑی گئی منشیات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران برآمدشدہ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
- 14 کیسوں میں ممبئی ائیر پورٹ کمشنریٹ کے ذریعہ ضبط کی گئی 56.06 کلوگرام ہیروئن اور 33.81 کلوگرام حشیش
- ائیر کارگو ایکسپورٹ کمشنریٹ میں درج کئے گئے کیس کے تحت 21.70 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ۔
- ڈی آرآئی کے ذریعہ ایک کیس میں 29 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی البتہ اس کے خاتمے کا کام ممبئی کسٹمز زون 3 کے ، منشیات کی روک تھام کے کمشنریٹ نے کی ۔
ان ممنوعہ منشیات اور نفسیات پر اثر ڈالنے والے مادوں کو لے جانے والے افراد نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبزٹینسس (این ڈی ٹی ایس ) قانون 1985 کی دفعہ 8 کے تحت قصوروار ہیں اور این ڈی پی ایس قانون 1985 کی دفعہ 21-دفعہ 23 اور دفعہ 29 کے تحت سزا کے حقدار ہیں ، جسے کسٹمز ایکٹ 1962 کی شقوں کے ساتھ پڑھا جائے ۔
کسٹمز افسران کے مطابق ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منشیات کی ضبط کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ ، زیادہ ترکینیا ، یوگینڈا ، زامبیا اور زمبابوے جیسے ملکوں کے باشندے کرتے ہیں۔ منشیات کو سفر کے سامان کے بیچ بنائی گئی خصوصی جگہوں پر چھپایا جاتا ہے۔ منشیات لے جانے والے افراد ، کسی چیز میں بھر کر بھی منشیات لے جاتے ہیں ۔ ممبئی ائیر پورٹ کسٹمز نے منشیات کا پتہ لگانے کے لئے سونگھنے والے کتوں کا موثر استعمال کیا۔
اس طرح کی نشیلی اشیا ، مختلف طرح سے چھپا کرلائی جاتی ہیں البتہ انہیں کسٹمز کا محکمہ اپنی سرگرمی کے سبب کسی نہ کسی طرح برآمد کرلیتا ہے۔ ممبئی کسٹمز نارکوٹک ڈرگس 1961 سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تئیں عہد بند ہے ، جس پر بھارت نے دستخط کئے ہوئے ہیں ۔ کنونشن کا مقصد منشیات کی ناجائز تجارت کی مزاحمت اور حوصلہ شکنی کے لئے بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ منشیات کی ناجائز تجارت سے نمٹنا ہے۔
*************
ش ح۔اس ۔ رم
U-17
(Release ID: 1887969)
Visitor Counter : 127